مشرق وسطی

فلسطینی اراضی پر صیہونی ریاست کی ڈاکہ زنی روکی جائے۔ اسلامی تعاون تنظیم

شیعت نیوز : اسلامی تعاون تنظیم نے عالمی برادری اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی اراضی پرصیہونی ریاست کی ڈاکہ زنی روکی جائے۔

او آئی سی کی طرف سے جاری بیان میں مشرق وسطیٰ میں عالمی برادری کی زیرنگرانی امن مواقع کے حصول کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل یوسف بن العثیمین کی جانب سے سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو ایک مکتوب ارسال کیا گیا ہے جس میں انہوں نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کےالحاق کے اعلان کومسترد کردی اور کہا ہےکہ اسرائیل غرب اردن کے الحاق کے اعلان کے نتیجے میں امن کے تمام مواقع ضائع کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ استقامتی محاذ کا مقابلہ کرنے کیلئے دہشتگردوں کو استعمال کر رہا ہے۔ رکن محمد البخیتی

سلامتی کونسل کے ارکان اور اقوام متحدہ، یورپی یونین، روس اور امریکہ پر مشتمل بین الاقوامی چاررکنی کمیٹی کے ارکان کو بھی مکتوب ارسال کیے گئے ہیں۔

انہوں نے غرب اردن کا اسرائیل سےالحاق روکنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرنے اور اسرائیل پر فلسطینی علاقوں پرقبضے کے پروگرام کو منسوخ کرنے کے لیے دبائو ڈالنے کا مطالبہ کیا۔

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل یوسف بن العثیمین نے فلسطینی علاقوں اور فلسطینی ریاست کے حوالے سے اپنا موقف واضح کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ناپاک اسرائیلی منصوبے عرب حکمرانوں کے اختلافات کا نتیجہ ہیں۔ موسی ابو مرزوق

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضے اور توسیع پسندانہ اقدامات کو مسترد کرچکی ہے اور فلسطینی اراضی پر یہودی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھ کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور امن کے مواقع برباد کررہا ہے۔

انہوں نے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے عالمی برادری کی زیرنگرانی امن بات چیت شروع کرنے اور تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button