پاکستان

کوٹلی امام حسین کا معاملہ، مجلس وحدت کے وفد کی وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور سے ملاقات

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے نمائندہ وفد نے کوٹلی امام حسین (ع) کے مسئلہ پہ وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور سے خصوصی ملاقات کی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید غضنفر علی نقوی، تنویر مہدی ایڈووکیٹ، سید علمدار ہاشمی اور مولانا اظہر ندیم سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔ وفاقی وزیر سے ملاقات کے دروان آمدہ محرم الحرام میں عزاردای کے اجتماعات، ڈی آئی خان کے حالات اور کوٹلی امام حسین (ع) کی اراضی کے معاملے پہ تفصیلی گفتگو ہوئی۔

لاپتہ شیعہ افراد کی عدم بازیابی،آئی ایس او کا 26 جولائی سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا عندیہ

ایم ڈبلیو ایم ڈی آئی خان کے وفد نے وفاقی وزیر کے سامنے اپنا حتمی اور دوٹوک موقف پیش کیا کہ کوٹلی امام کے بارے میں دہری پالیسی کسی صورت قبول نہیں اور نہ ہی 119 کنال اراضی پہ چار دیواری کی حمایت کرتے ہیں۔ جس پہ وفاقی وزیر نے کوٹلی کی اراضی کے معاملے کے حل کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button