اہم ترین خبریںدنیاشہید قاسم سلیمانی (SQS)

شہید مدافع حرم قاسم سلیمانی پر امریکی حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی تھی، اقوام متحدہ

شیعیت نیوز : اقوام متحدہ نے امریکی ڈرون حملے میں مدافع حرم اہلبیت ؑ شہید قاسم سلیمانی اور 9 دیگر ساتھیوں کی شہادت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ماورائے عدالت، غیر قانونی یا صوابدیدی سزائے موت پر عمل درآمد کی نمائندہ خصوصی ایگنس کالمارڈ نے کہا کہ امریکا شہید قاسم سلیمانی کے قافلے پر کارروائی کا جواز پیش کرنے یا حملے کے لیے مناسب ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ المارڈ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ اس حملے میں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی گئی اور مسلح ڈرونوں کے ذریعے ہونے والی ٹارگٹ کلنگ اور اسلحے کے لیے ضوابط طے کرنے کے لیے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

آزاد تفتیش کار کالمارڈ نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ڈرون کے استعمال کی بات کی جاتی ہے تو دنیا ایک نازک وقت مقام پر ہے، سلامتی کونسل عملی طور پر موجود نہیں، عالمی برادری کی اپنی مرضی تھی یا نہیں لیکن یہ بڑی حد تک خاموش ہے۔ کالمارڈ جمعرات کو ہیومن رائٹس کونسل کے سامنے اپنی گزارشات پیش کرنے والی ہیں جس سے ممبر ممالک کو اس بات پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا کہ وہ کیا کارروائی کرے گی، امریکا اس فورم کا رکن نہیں ہے اور اس نے دو سال پہلے ہی استعفیٰ دیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کارگل جنگ کے دو عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت

کالمارڈ نے مزید کہا کہشہید قاسم سلیمانی ایران کی فوجی حکمت عملی کے انچارج تھے اور شام اور عراق میں اقدامات کے انچارج تھے لیکن جان کے خطرے کی موجودگی میں امریکا کی جانب سے کی جانے والی کارروائی غیر قانونی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 3 جنوری کا ڈرون حملہ پہلا واقعہ تھا جس میں کسی قوم نے اپنے حملےکودفاع کےجواز کے طور پر پیش کرتے ہوئے کسی تیسرے ملک کی حدود میں حملہ کیا تھا۔ ایران نے عراقی ہوائی اڈے پر راکٹ حملے سے جوابی کارروائی کی جہاں امریکی فوجیں موجود تھیں جبکہ اس حملے کے چند گھنٹوں بعد ایرانی فورسز نے تہران سے روانہ ہونے والے یوکرین کے مسافر طیارے کو غلطی سے میزائل مار کر گرا دیا تھا۔ تہران کے پراسیکیوٹر علی القاسمہر نے 29 جون کو کہا تھا کہ ایران نے شہید سلیمانی کے قتل کے معاملے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور 35 دیگر افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور انٹرپول سے مدد طلب کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button