اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

بھارتی افواج کا مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیان اور پلوامہ کا محاصرہ

شیعت نیوز : قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیان اور پلوامہ کے کئی دیہات کا اتوار کو بھی دو دن کے وقفے کے بعد محاصرہ کیا۔ 44 آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس ٹاسک فورس نے اتوار کی شام آری ہل پلوامہ کا محاصرہ کیا۔

پولیس نے محاصرہ کرنے کے فوراً بعد روشنیوں کا انتظام کیا، کیونکہ انہیں اطلاعات ملی کہ گاؤں میں عسکری پسند موجود ہیں۔ رات دیر گئے تک تلاشی کارروائی جاری تھی۔

ادھر 34 آر آر، 178 بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے ننگہ چک امام صاحب گاؤں کا محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی جاری رکھی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں کورونا بے قابو، دہلی میں مساجد بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ احمد بخاری

ادھر غلام نبی رینہ کے مطابق گجر پتی تھیون کنگن میں اتوار کو 24 آر آر اور ایس او جی کنگن نے گھر گھر تلاشی لی، مکینوں کو پریشان کیا تاہم تلاشی کارروائی کے دوران کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

دوسری جانب جموں و کشمیر میں اتوار کو مزید 6 اموات کے بعد کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 133 ہوگئی ہے جن میں سے 14 جموں جبکہ 119 کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران فلسطینی عوام کی حمایت میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ رہبر انقلاب اسلامی

اتوار کو ایک ڈاکٹر، 5 بینک ملازمین، 5 حاملہ خواتین اور فوج کے 11 اہلکاروں سمیت 183 افراد کی رپورٹیں مثبت آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 8429 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 1773 جموں جبکہ 6656 کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔

مثبت قرار دئے گئے 183 افراد میں سے 59 سرینگر، 17 بارہمولہ، 4 کولگام، ایک شوپیان، 3 اننت ناگ، 20 کپوارہ، 4 پلوامہ، 19 بڈگام، 4 بانڈی پورہ، ایک گاندربل، 9 جموں، 2 ادھمپور، 7 کٹھوعہ، 10 رام بن، 18 سانبہ، 2 راجوری اور 3 ڈوڈہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button