ایران

جنرل سلیمانی کا قتل امریکہ کا تکفیریوں کیلئے سب سے بڑا تحفہ تھا۔ ایڈمیرل شمخانی

شیعت نیوز : ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کے سیکریٹری جنرل ایڈمیرل شمخانی نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل امریکہ کا تکفیری دہشت گردی اور اپنے حامیوں کے لئے سب سے بڑا تحفہ تھا۔

یہ بات ایڈمیرل علی شمخانی نے ہفتہ کے روز شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے قتل سے متعلقہ سیاسی – قانونی تعقیبی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صیہونیوں کی طرف سے شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے خلاف نفرت کی وجہ خطے میں تکفیری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے ناقابل فراموش کردار اور امریکی انسداد دہشت گردی شو کو بے نقاب کرنا تھی۔

ایڈمیرل شمخانی نے کہا کہ دنیا کو دہشت گردی کے خلاف حقیقی معرکہ آرائی میں ان دونوں کمانڈروں کی کوششوں کو سراہنا چاہئے کیونکہ ان کی مخلصانہ کوششوں سے دنیا کے تمام حصوں میں تکفیری دہشت گردی کے بغاوت کو روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 20 سعودی ملزم اہلکاروں پر مقدمہ کا آغاز

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے قطر میں ایرانی خصوصی ایلچی کی طالبان رہنما سے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قطر میں ایران کے خصوصی ایلچی برائے افغان امور اور طالبان کے نائب سربراہ برائے سیاسی امور کی ملاقات کا مقصد افغانستان میں قیام امن سے متعلق گفتگو تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات افغانستان میں قیام امن کے لئے ایران کی کوششوں کی ایک کڑی ہے۔

سید عباس موسوی نے قطر میں ایران کے خصوصی ایلچی برائے افغان امور اور طالبان کے نائب سربراہ برائے سیاسی امور کے مابین ہونے والی ملاقات پر کہا کہ ایران نے افغان انٹرا ڈائیلاگ میں سہولت کار بننے اور ساتھ ہی افغانستان میں قیام امن اور استحکام لانے کے مقصد سے اس طرح کے مذاکرات کا انعقاد کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے خصوصی ایلچی برائے افغان امور محمد ابراہیم طاہریان فرد نے کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے نائب سربراہ برائے سیاسی امور ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات میں افغانستان میں کشیدگی کم کرنے،غیر ملکیوں خاص طور سے امریکہ کی مداخلت کے بغیر افغان گروہوں کے مابین مذاکرات اور ایران و افغانستان کے مشترکہ مفادات سے متعلق تبادلہ خیال کیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button