اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب میں کورونا وائرس بے قابو ، ایک دن میں ریکارڈ 4193 کیسز کا اضافہ

شیعیت نیوز : سعودی عرب میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 4193 نئے کیسز کا ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرسبے قابو ہوگیا ہے اور ملک میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے4ہزار 193 نئے کیسز کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد کورونا میں مبتلا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2لاکھ1 ہزار801 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب میں کورونا کا قہر جاری، متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق کورونا سے اب تک 1 ہزار802 افراد ہلاک ہوئے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے متاثر اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اکثر ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ افراد کورونا وائرس میں مبتلا اور ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی شاہی خاندان کے کئی شہزادے بھی اس وائرس کی لپیٹ میں ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ عیاشی کی غرض سے یورپی ممالک گئے تھے اور واپسی پر اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button