اہم ترین خبریںپاکستان

عمران خان حکومت کا سعودی ایماء پر زائرین دشمن پالیسی کا اعلان

شیعیت نیوز : عمران خان کی سعودی نواز حکومت نے آل سعود کی ایماء پر زیارات کو محدود کرنے کیلیے زائرین دشمن پالیسی تیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایران عراق اور شام کے مقدس مقامات پر زائرین کے ہجوم اور تشیع کی بڑھتی ہوئی طاقت سے پریشان امریکہ، اسرائیل اور آل سعود نے دنیا بھر سے زائرین کو مقدس مقامات تک پہنچنے سے روکنےکیلیے نئے حربے اپنانا شروع کردیے ہیں۔

اس ہی پالیسی کے تحت آل سعود کی ایماء پر عمران خان کی سعودی نواز حکومت نے زائرین کی مقدس مقامات تک آمدو رفت محدود کرنے کیلیےزائرین پالیسی کے نام پر زائرین دشمن پالیسی بنا ڈالی ہے۔

اس زائرین پالیسی میں زائرین کو مقامات مقدسہ تک پہنچنے سے روکنے اور زیارات کو محدود کرنے کیلیے انوکھے اور سخت قوانین بنانے کی تیاری جاری ہے۔

شیعہ علماء، ذاکرین، تنظیموں اور کاروان سالاروں نے حکومتی زائرین پالیسی کو مسترد کردیا

زیارات پالیسی میں شامل قابل اعتراض نکات درج ذیل ہیں۔

1) ایران، عراق اور شام کی زیارات کیلیے پالیسی اور ٹیکس عائد کیا جائے گا جبکہ عمرہ زیارت کے لئے کوئی پالیسی اور ٹیکس نہیںہے۔

2) صرف ایران، عراق اور شام کےزیارتی مقامات پر پاکستان کا اپنے شہریوں کے لئے گروپ کی صورت میں جانے کاقانون بنایا جارہا ہے جبکہ پوری دنیا میں پاکستانی شہری جہاں جیسے جانا چاہے جاسکتا ہے ۔

3 ) ایران ، عراق اور شام کی زیارات پر جانے والے زائرین کے لئےشو آف منی کا قانون بنایا جارہا ہے جبکہ دنیا بھر کے ممالک میں جانے کیلیے پاکستانیوں کیلیے ائیرپوٹ پر شو آف منی کا قانون نہیں ہے۔

4) صرف ایران عراق اور شام جانے والے زائرین کیلیےحکومت پاکستان نے انفرادی ویزا کی سہولت ختم کردی ہے جبکہ دنیا بھر میں جانے کیلیے پاکستانی شہریوں کو اس ملک کے قانون کے حساب سے ویزا حاصل کرنا ہے جہاں وہ جانا چاہتے ہیں ۔

5) ایران، عراق اور شام کی زیارات کیلیے جانے والےعاشقان اہلبیتؑمیں سے ایک بڑی تعداد غریب طبقے سے تعلق رکھتی ہے جو پورا سال پیسے جمع کرکے بائے روڈ زیارت پر جاتی ہے ایسے میں زیارت پر جانے کیلیے 500 ڈالر لازمی ساتھ رکھنے کی شرط غریب زائرین کا راستہ روکنا ہے۔

6) بیمار اور ذہنی مریضوں کو زیارات پر جانے کی اجازت نہ دینا نا انصافی ہے کیونکہ اہلبیت اطہار ؑ کے روضے شفا کے مراکز ہیں اور ان مزارات مقدسہ پر لاعلاج مریضوں کو شفا ملنے کے معجزے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔

عمران خان حکومت شاید بھول گئی ہے کہ جب بنو عباس اور صدام جیسے ظالم اور جابر ڈکٹیٹر کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے باوجود زائرین نے مقدس مقامات کا رخ کرنا نا چھوڑا تو آج یہ پالیسیاں بھی زائرین امام حسینؑ کا کسی صورت راستہ نہیں روک سکتیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button