پاکستان

عزاداری کی راہ میں ڈالی جانے والی رکاوٹیں خاطر میں نہیں لائی جائیں گی، علامہ عبدالخالق اسدی

شیعت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں عزاداری کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اس حوالے سے واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عزاداری اپنے روایتی انداز میں منعقد کریں گے، اس کی راہ میں انتظامیہ کی جانب سے ڈالی جانیوالی رکاوٹوں کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا، اگر کوئی خام خیالی کا شکار ہے تو اپنی غلط فہمی دُور کر لے۔

لاہور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ کورونا کی آڑ میں عزاداری کو محدود کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں جو تشویشناک ہیں، پوری شیعہ قوم عزاداری کے معاملے میں ایک پیج پر ہے۔

جیکب آباد ، عزاداروں پر ایف آئی آر کے خلاف شیعہ تنظیموں کی بھوک ہڑتال جاری

انہوں نے کہا کہ یوم علی علیہ السلام کی طرح یوم عاشور بھی روایتی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بانیان مجالس اور لائسنسداران کیساتھ رابطے کرکے درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ گستاخِ سیدہ سمیت ہمارے عقائد پر حملے کرنیوالوں کو کسی طور برداشت نہیں کریں گے، اس حوالے سے باہمی وحدت کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ تنظیم سازی کے حوالے سے سیکرٹری تنظیم سازی منتظرمہدی نے کارکردگی رپورٹ پیش کی جس پر پوری کابینہ نے منتظر مہدی کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر عزاداری کے معاملے میں انتظامیہ سے رابطے کیلئے امور سیاسیات کے مسئول سید حسن کاظمی کو ذمہ داری سونپی گئی، صوبے میں کہیں بھی کوئی مسئلہ درپیش ہونے کی صورت میں سید حسن کاظمی مقامی رہنماؤں کے ہمراہ انتظامیہ سے معاملات نمٹائیں گے۔ اجلاس میں علامہ طالب جوہری سمیت دیگر وفات پا جانے والے علماء کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button