یمن

جارح ملکوں کے ناجائز فائدہ اٹھانے کے سلسلے کو جلد ہی ختم کردیں گے۔ یمنی وزیر دفاع

شیعت نیوز : یمنی وزیر دفاع جنرل محمد ناصر العاطفی نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ڈرون اور میزائلی حملوں کے ذریعے انتقامی کارروائیوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی جارحین کی جانب سے ناجائز فائدہ اٹھانے کا سلسلہ ختم ہو جائے گا۔

یمنی وزیر دفاع جنرل محمد ناصر العاطفی نے اپنے ملک کے خلاف جارحیت کرنے والے ممالک کے نام ایک پیغام میں جارح ملکوں کے اندر تک کارروائیاں انجام دینے کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم یمنی عوام کے خلاف جارحین کے وحشیانہ جرائم، محاصرے اور ہیکڑی کا سلسلہ جلد ہی ہمیشہ کے لئے ختم کردیں گے۔

جنرل ناصرالعاطفی نے یمنی فوج کی ڈرون اور میزائلی صلاحیتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس صلاحیت نے دشمن پر اپنی بالا دستی ثابت کردی ہے اور یمن کی مسلح افواج نے اپنی دفاعی طاقت سے جارحین کے اسٹریٹیجک اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں 1 لاکھ سے زائد مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

یمنی وزیر دفاع نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سیاسی و فوجی توازن یمنی عوام کے حق میں رہا ہے اور جارحین کو ناکامی ہوئی ہے، زور دے کر کہا کہ یمن کی مسلح افواج کے پاس جارحین کو ملک سے باہر نکالنے کی طاقت موجود ہے۔

سعودی جنگی اتحاد نے نو اپریل کو یمن کے خلاف جنگ بندی کا یک طرفہ اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ کورونا کے خلاف مہم میں مدد کی غرض سے یمن کے خلاف ہر قسم کے زمینی اور ‌فضائی حملے بند کر دئے گئے ہیں اور اس کا خیر مقدم کیے جانے کی صورت میں جنگ بندی میں مزید توسیع بھی کی جاسکتی ہے تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کے آغاز کے تھوڑی ہی دیر بعد یمن پر جارحیت دو بارہ شروع کردی ۔ سعودی جنگی اتحاد نے دوہفتے کے بعد ایک بار پھر دعوی کیا تھا کہ یمن کے خلاف یک طرفہ جنگ بندی کی مدت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارت اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ مل کر پچھلے پانچ برس سے مغربی ایشیا کے غریب اور عرب اسلامی ملک یمن کو زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button