اہم ترین خبریںپاکستان

ہندوستان اسرائیل کی طرز پر کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہا ہے۔ کشمیر فاؤنڈیشن

شیعت نیوز : کشمیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کے لئے اور نائیجیریا کے انقلابی رہنماء علامہ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ محترمہ کی آزادی کے لئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم انتہائی افسوس ناک ہیں۔

ہندوستان اسرائیل کی طرز پر کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہا ہے، کشمیر میں طویل عرصے سے کرفیو اور لاک ڈاؤن کی صورتحال کے سبب نظام زندگی مفلوج ہے۔ اقوام متحدہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کا نوٹس لے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی ملکی معیشت پر حملہ ہے۔ شیعہ علماء

انہوں نے کہا کہ عالمی شہرت یافتہ نائیجیریا کے ممتاز انقلابی رہنماء علامہ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو بلا جواز قید کیا گیا ہے، شیخ زکزاکی عالمی سطح کے انقلابی رہنما ہیں۔ نائیجیرین حکومت کی جانب سے نائیجیریا کے سیاہ فام مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ ابراہیم زکزاکی دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں۔ نائیجیرین حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور علامہ ابراہیم زکزاکی کو آزاد کرے۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم زکزاکی گولیوں کی وجہ سے زخمی ہیں لہٰذا ان کے علاج کا بھی فی الفور بندوبست کیا جائے۔ نائیجیریا کی حکومت کے مظالم کی وجہ سے ان کی ایک آنکھ بھی ضائع ہو چکی ہے اور ہمیں ان کی زندگی کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے دنیا بھر میں سیاہ فام انسانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں۔

اس موقع پر کشمیر فاؤنڈیشن کی رہنماء کوثر جعفری نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرور کامیاب ہوگئی پاکستان کے عوام نے ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی ہے اور ان شاء اللہ کشمیر عنقریب آزاد ہوگا۔

انہوں نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین کی بستیوں پر اسرائیلی قبضے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین کے عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔

اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے آئی ایس او کوئٹہ ڈویژن کے صدر احسان علی کشمیر فاؤنڈیشن کے رہنما طفیل اکبر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button