دنیا

ایران کے خلاف اسلحہ پابندی میں توسیع کی مخالفت کرتے ہیں۔ چین

شیعت نیوز : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جائو لی جیان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم ایران کے خلاف اسلحہ پابندی کی توسیع کے ساتھ مخالف ہیں۔

جائو لی جیان نے کہا کہ چین جوہری معاہدے کے مطابق، امریکہ کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر ایران کے خلاف اسلحہ پابندی میں توسیع کے لئے دباو ڈالنے کی کوششوں کی مخالفت کرتا ہے۔

جیان نے سلامتی کونسل میں ایران پر اسلحہ پابندی جاری رکھنے کے لئے امریکہ کی کسی بھی قسم غنڈہ گری کی مخالفت پر زور دیا اور کہا کہ اسلحہ کی پابندی ختم کرنے کے معاہدوں کی توثیق کرنی ہوگی اور سب کو اس کی شقوں پر عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کے تمام معاہدوں ، بشمول اسلحے کی پابندی ختم کرنے کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج کا فوجی آپریشن، صوبہ مآرب اور البیضاء میں 400 مربع کلومیٹر کا علاقہ آزاد

یاد رہے کہ اقوام متحدہ میں ایرانی مستقل مندوب نے امریکہ کی ایرانی اسلحہ پر پابندی کی تجدید کو قرارداد 2231 اور جوہری معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سلامتی کونسل کی نشست میں ایک بار پھر جوہری معاہدے کی عالمی حمایت کو سنے گا۔

ایرانی مندوب نے کہا کہ امریکیوں نے حالیہ مہینوں میں ایران مخالف ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ یہ ظاہر کیا جاسکے کہ اس پابندی کو بڑھایا جانا چاہئے، انہوں نے ایران پر جھوٹے الزامات لگانے کے ساتھ دعوی کیا کہ پابندی جاری رکھنے کے لئے ضروری ماحول دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 پر عالمی برادری کا نقطہ نظر امریکہ کے نقطہ نظر کے منافی ہے، امریکہ اور چند ممالک کے سوا عالمی برادری جوہری معاہدے اور قرارداد 2231 کے تسلسل کے نفاذ کے خواہاں ہیں اور امریکہ کے ساتھ اس میں بھی اختلاف رائے ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نشست کا منگل کے روز ایک ویڈئو کانفرنس کے طور پر انعقاد ہوگا جس کا مقصد قرارداد 2231 کے نفاذ کی حالیہ صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی 9 ویں ریپورٹ کا جائزہ لینا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button