اہم ترین خبریںعراق

عراقی سیکورٹی فورس کا کامیاب آپریشن، داعش کا سرغنہ ہلاک، 14 گرفتار

شیعت نیوز : عراقی سیکورٹی فورس نے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے داعش کے ایک سرغنہ کو ڈھیر کر دیا جبکہ 14 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

عراقی ویب سائٹ المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیکورٹی فورس نے کرکوک اور صلاح الدین صوبوں سے داعش کے 14 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جبکہ دیالی صوبے میں داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق کی وزارت دفاع کے سیکورٹی اہلکار وںنے صلاح الدین صوبے کے سامراء شہر سے 9 اور شمالی عراق کے کرکوک شہر کے مختلف علاقوں سے 5 دیگر داعش کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حشد الشعبی کی تکفیریوں کے خلاف کارروائی، داعش کے 8 دہشت گرد گرفتار

دوسری جانب عراقی قبائیلی لشکر کے کمانڈر احمد العزاوی نے دیالی صوبے کے خانقین شہر کے نزدیک داعش کے ایک سرغنہ کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

واضح رہے کہ عراقی سیکورٹی فورس دیالی اور صلاح الدین سرحدی صوبوں میں داعش کے خاتمے کے لئے مختلف آپریشنز انجام دے رہے ہیں۔

دوسری جانب عراقی رضاکار فورس حزب اللہ کے ترجمان محمد محیی نے بغداد میں عراقی حزب اللہ کے مرکز پر امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے حملے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ امریکہ اور مشکوک دھڑے، رضاکار فورس کی شبیہ خراب کرنے اور سیکورٹی اہلکاروں سے ان کو الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حزب اللہ عراق کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غاصب طاقتوں سے مزاحمت کرنا، عراقی قوم کا بنیادی حق اور جہاں بھی ان کو دیکھے، ان پر حملہ کرے۔

عراقی رضاکار فورس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ ، انسداد دہشت گردی کے ادارے سے سوء استفادہ کر رہا ہے اور اس ادارے کو اپنے اہداف نافذ کرنے کے لئے ایک وسیلے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے انسداد دہشت گردی کے ادارے کو دشمنوں اور داعش کے دہشت گردوں سے مقابلے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔

عراقی حزب اللہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر امریکی فوجی، عراق میں اپنی چھاونیوں کو عراقی مزاحمت کاروں کے حملے سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ امریکیوں کو عراق سے نکل جانا چاہئے۔

عراقی رضاکار فورس حزب اللہ کے ترجمان محمد محیی کا کہنا ہے کہ امریکہ، دہشت گرد گروہ داعش کو عراق میں باقی رہنے کے ایک حربے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button