اہم ترین خبریںپاکستان

مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی علامہ طالب جوہری کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت

شیعت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے علامہ باقر عباس زیدی کی سربراہی میں علامہ طالب جوہری مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے نیوز رضویہ سوسائٹی میں علامہ طالب جوہری کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ سے تعزیتی ملاقات کی۔

وفد نے علامہ طالب جوہری کے فرزند علامہ امجد جوہری اور علامہ ریاض جوہری سے ملاقات میں علامہ صاحب کی علمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ علامہ صاحب کے انتقال سے علمی دنیا میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے۔علامہ صاحب نے اپنی ساری زندگی ذکر محمد و آل محمد ؑمیں صرف کی ۔

علامہ طالب جوہری کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے، علامہ امین شہیدی

انہوں نے کہا کہ علامہ طالب جوہری پاکستان کی ان چند شخصیات میں سے ہیں جنہیں ہر فرقے اور مذہب میں نمایاں مقام حاصل ہے اور ان کی تقاریر اور علمی خدمات کو تمام مسالک میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

وفد میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علی حسین نقوی کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری ، علامہ مبشر حسن، مولاناغلام عباس، علامہ بشیر انصاری، مولنا عباس مطہری، مولانا احسان دانش، مولانا غلام عباس کمیلی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button