ایران

ایرانی عوام امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا شکار ہیں۔ ایران

شیعت نیوز : ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے دہشت گردی کی سالانہ رپورٹ کی اشاعت کے رد عمل میں کہا ہے کہ ایرانی عوام ایک طرف امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا شکار ہیں اور دوسری طرف ان کے خلاف مقابلہ کرنے کے ہیرو بھی ہیں۔

سید عباس موسوی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دہشت گردی سے متعلق امریکی شائع کردہ رپورٹ کو کھلی الزام تراشی، سراسر جھوٹ اور دوہرے معیارات پر مبنی ہونے کی بناپر مذمت اور ساتھ ہی اس کا مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، ریاستی دہشت گردی اور ناجائز صیہونی ریاست کے سب سے بڑے حامی کے ناطے سے اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ دہشت گردی سے لڑنے اور اس ضمن میں فیصلہ کرنے کا دعوی کرے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں تکفیریوں کے خلاف قیام کرنے والی ہر قوت کا بھرپور ساتھ دینگے۔ حرکۃ النجباء

موسوی نے مزید کہا کہ حالیہ دہائیوں کی تاریخ خود گواہ ہے کہ امریکہ نے بعض دہشت گرد گروہوں کی پیدائش میں کردار ادا کیا ہے یا کہ ان کی حمایت کی ہے اور ٹرمپ نے بھی انتخابی مہم میں کھل کر اعتراف کیا کہ سابقہ امریکی حکومتوں نے داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو تشکیل دیا تھا۔

انہوں نے امریکہ کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کو امریکی دہشت گردی اور جرائم کی واضح مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کا سب بڑا شکار ملک ہونے کے ناطے سے جو عموما امریکہ اور اس کی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ذریعے ہوگئے ہیں، اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 17 ہزار شہیدوں کی جانوں کا نذرانہ دینے سے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کے صف اول میں کھڑا ہے۔

موسوی نے امریکہ کی جانب سے ایرانی عوام کے خلاف لگائی گئی معاشی اور طبی پابندیوں کو آزاد قوموں کے خلاف امریکی حکومت کی تازہ ترین مثال قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف اپنی نام نہاد سالانہ رپورٹ میں ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا تکراری دعوی کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button