اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام میں سعودی نواز تکفیری دہشتگرد آپس میں لڑ پڑے، درجنوں ہلاک

شیعت نیوز : شام میں سعودی نواز تکفیری دہشتگرد آپس میں لڑ پڑے، دو دنوں سے جاری لڑائی میں دونوں طرف کے کئی دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شام کے صوبہ ادلب میں سعودی و ترکی نواز کالعدم تکفیری دہشت گردوں کے دو گروہوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں اور دونوں طرف سے درجنوں دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

دونوں گروہوں کے درمیان کورنیش اور عرب سعید نامی دو علاقوں میں جھڑپیں ہو رہی ہیں ۔

ہزاروں شامی شہریوں کا ترک فوج کی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اس جھڑپ میں ایک طرف سعودی نواز تکفیری النصرہ فرنٹ ہے جس نے اپنا نام تبدیل کرکے ہیئت تحریر الشام رکھ لیا ہے جبکہ دوسری جانب اسی گروہ کے باغیوں کا گروہ فاثبتو ہے۔

دونوں دہشتگرد گروہوں کے پاس شامی عوام اور فورسز کے خلاف استعمال ہونے والا ترکی، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور امریکہ کا بھاری اسلحہ بھی موجود ہے۔

سعودی نواز النصرہ فرنٹ کے ایک دہشت گرد کمانڈر ابو مالک طلی کو فاثبتو گروہ نے گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد دونوں دہشت گروہوں میں شدید لڑائی شروع ہوگئی۔

واضح رہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے دہشتگرد گروہ داعش اور النصرہ فرنٹ نے شام و عراق میں انسانیت سوز مظالم کیئے ہیں تاہم اب ان دہشتگردوں کی آپسی لڑائی سے امریکی و سعودی ایوانوں میں شدید پریشانی پائی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button