اہم ترین خبریںمشرق وسطی

متحدہ عرب امارات اسرائیل کی حمایت میں کھل کر سامنے آگیا

شیعت نیوز : مسلمان ملک کہلانے والے اور آل سعود کے قریبی ساتھی متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کی حمایت میں کھل کر سامنے آنا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی یمن میں متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ علیحدگی پسند تنظیم ’’جنوی عبوری کونسل‘‘ کے نائب صدر شیخ ہانی بن برک نے اپنی تنظیم کے حقیقی موقف سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

فلسطینی اخبار القدس العربی کے مطابق ہانی بن برک نے کہا ہے کہ یمن کی جبوی عبوبی کونسل اسرائیل کو بھی تسلیم کرتی ہے۔ سلفی شیخ ہانی بن برک نے اپنی گفتگو میں اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مزید فلسطینی اراضی پر اپنا الحاقی منصوبہ جلد از جلد مکمل کر لے۔

سعودی عرب و عرب امارات کا اسرائیل سے تعلق اور دوستانہ تعلقات جلد منظر عام پر آ جائیں گے

متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ یمنی جنوبی عبوری کونسل کے نائب صدر نے اپنی گفتگو میں غاصب صیہونی رژیم کے بارے میں کہا کہ وہ قابض نہیں بلکہ اپنی سرزمین کے اندر موجود ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل صیہونی اخبار ’’اسرائیل ہیوم‘‘ نے اپنے ایک کالم میں اسرائیل کے ساتھ یمن کی جنوبی عبوری کونسل کے خفیہ رابطوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اُسے جنوبی یمن میں اسرائیل کا ایک اہم دوست قرار دیا تھا۔

اسرائیلی اخبار نےجنوبی عبوری کونسل کی جانب سے جنوبی یمن کے اندر خودمختاری کے اعلان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مغربی ایشیاء کے بند دروازوں کے پیچھے ایک نیا ملک وجود میں آ چکا ہے کہ جس کی حکومت نے عیدروس قاسم عبدالعزیز الزبیدی (سابقہ گورنر عدن) کی سربراہی میں تل ابیب کے ساتھ رابطہ قائم کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button