مشرق وسطی

شام کے علاقے تل حلف میں کار بم دھماکہ، 4 جاں بحق و متعدد زخمی

شیعت نیوز : شام کے شمال مشرقی علاقے تل حلف میں ہونے والے خوفناک کاربم دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں ۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مشرقی علاقے تل حلف میں ہونے والے خوفناک کاربم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

شام کے دہشت گردوں نے گزشتہ 9 سال کے دوران کاربم دھماکوں اور دوسری دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے شام کے عوام کا خون بہایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جارح ڈرون طیاروں کے خلاف شامی اینٹی ائیرکرافٹ کی کارروائی

دوسری جانب شام کے وزیرخارجہ نے سزار قانون کے تحت شام مخالف امریکی پابندیوں کو شام کے خود کفیل ہونے اور اتحادیوں کے ساتھ تعاون بڑھانے کا ایک موقع قرار دیا ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دسمبر سن دوہزار انیس میں شام کے خلاف نئی پابندیاں نافذ کرنے کے حکمنامے پر دستخط کئے تھے۔ سزار قانون کے تحت امریکہ ، شامی اداروں اور شخصیات پر شدید پابندیوں کے ذریعے دمشق پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے تاکہ اس ملک کی تعمیر نو میں اس کے اتحادیوں کے تعاون کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان: امریکی حمایت یافتہ داعش کے دو خطرناک دہشت گرد گرفتار

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شام کے خلاف پابندیاں، دہشت گردوں کے خلاف دمشق حکومت کی پے در پے کامیابیوں کی بنا پر وضع کی گئی ہیں۔

ولید المعلم نے امریکہ کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت جاری رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام اپنے اتحادیوں کی مدد سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ہی اپنے شہریوں کی معیشت کو بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button