اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ امروہہ گراؤنڈ کراچی میں ادا کر دی گئی

شیعت نیوز : معروف خطیب اہلبیتؑ اور عالم ِدین علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ امروہہ گراؤنڈ کراچی میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ سے قبل علامہ طالب جوہری کی میت انچولی میں مسجد خیرالعمل میں لائی گئی، مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین امروہہ گراونڈ انچولی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ علامہ طالب جوہری کے شاگرد مولانا مصطفیٰ وکیل کی زیر اقتدا ادا کی گئی۔ ان تدفین نیو رضویہ میں مدرسے میں کی جائے گی۔

نماز جنازہ میں سیاسی و مذہبی رہنماؤں، علمائے کرام، سماجی شخصیات سمیت ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ طالب جوہری طویل علالت کے سبب دار بقا کی جانب کوچ کر گئے ۔

واضح رہے کہ علامہ طالب جوہری وہ کچھ عرصے سے دل اور ہائپوگلیسیمیا کے مرض میں مبتلا تھے۔ وہ گزشتہ کئی روز سے کراچی کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج تھے، ان کی عمر 81 برس تھی۔

علامہ طالب جوہری 27 اگست 1939 کو پٹنہ ( بھارت )میں پیدا ہوئے۔ اپنے مخصوص انداز، لہجے اور خطابت کے باعث ایک الگ مقام اور احترام رکھتے تھے۔ ان کے والد مشہور عالم دین علامہ مصطفیٰ خاں جوہر تھے۔

علامہ طالب جوہری کو کئی برسوں سے پاکستانی علماء میں مرکزی حیثیت حاصل تھی۔ کراچی کے نشتر پارک میں شام غریباں کی مجلس سے ان کی شہرت پاکستان اور پاکستان سے باہر دنیا بھر میں پھیل گئی، اس مجلس کے سامعین میں مسلمانوں کے تمام طبقہ ہائے فکر شامل تھے۔

علامہ طالب جوہری کو حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی دینی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے وہ تفسیر قرآن (احسن الحدیث) کے علاوہ حدیث کربلا، عقلیات معاصر اور علامات ظہور مہدی جیسی کئی دیگر کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button