اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

نبیؐ پاک کی بیٹی کی توہین کرنے پر وفاقی وزیر مذہبی امور ملعون آصف جلالی پہ برس پڑے

شیعت نیوز: میرے نزدیک نبیؐ پاک کی دختر کی توہین کرنے والامولوی نہیں جاہل سے بدتر ہے۔

میں ایسے شخص کو دائرہ اسلام سے باہر سمجھتا ہوں۔

تفصیلات کیمطابق اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے تحت منعقدہ اجلاس سے خطاب میں

پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ نبیؐ پاک کی ناموس کا احترام تمام امت مسلمہ پر واجب ہے

اور اس وقت جس شخص نے نبی پاک کی دختر کی اہانت کی ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بن سلمان نے پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کا نیا ٹاسک تحریک لبیک کو دے دیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جانیں قربان ہوں محمد ؐو آلِ محمدؐکی ناموس پر ۔

جو اس وقت ہوا ہے وہ شرم کا باعث ہے ۔

پیر نورالحق قادری نے کہاکہ جہاں ہمارے احترام کی حدود ختم ہوتی ہیں

وہاں سے دختر رسول سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا مرتبہ شروع ہوتا ہے۔

اجلاس میں شریک اہلِ سنت عالم دین پیر امین الحسنات نے کہا کہ اس ملک میں ہر چیز کی ایس اوپیز موجود ہیں

مگر ناموس محمد مصطفیٰ ،ناموس محمدؐ وآلِ محمدؐ اور مقدس ہستیوں کیلئے کوئی ایس او پیز نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس کے منہ مین جو آتا ہے وہ بک بک کرنا شروع کر دیتا ہے ۔

پیر امین الحسنا ت نے وزارت مذہبی امور سے مطالبہ کیا کہ وہ اس موضوع پر اپنا کردار ادا کرے اور ایسے بدبختوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button