مقبوضہ فلسطین

فلسطین کے ایک سینٹی میٹر سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ نبیل ابو ردینہ

شیعت نیوز : فلسطینی حکومت کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم کا پیغام انتہائی واضح ہے اور وہ یہ ہے کہ امریکہ و اسرائیل جان لیں کہ ہم ایک سینٹی میٹر فلسطینی سرزمین کا الحاق (قبضہ) بھی قبول نہیں کریں گے۔

رام اللہ میں فتح تحریک کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فلسطینی انتظامیہ کے ترجمان نبیل ابو ردینہ کا کہنا تھا کہ غرب اردن کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کے اسرائیلی فیصلے کے نتیجے میں پورے خطے کا امن و استحکام تباہ ہو جائے گا۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ یا 4 جون 1967ء کی حدود اور قدس شریف کے دارالحکومت پر قائم فلسطینی حکومت یا یہ کہ خطے میں امن و امان و استحکام کبھی موجود نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : شاہ اردن عبداللہ دوم کی تل ابیب کے ساتھ ہونے والے تمام معاہدے ختم کرنے کی دھمکی

فلسطینی حکومت کے ترجمان نبیل ابوردینہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی کمیٹی نے مزید فلسطینی سرزمین پر قبضے کے مذموم صیہونی منصوبے کے ساتھ تمام سطحوں پر اور ہر علاقے میں مقابلے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نبیل ابوردینہ نے اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی کے رام اللہ کے دورے اور فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کو ایک اہم پیغام پر مشتمل قرار دیا اور کہا کہ اس میں چھپا اہم پیغام یہ ہے کہ ہم الحاق کے مذموم صیہونی منصوبے کے خلاف ایک ہی مورچے میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آئندہ ماہ جولائی کے آغاز سے ہی فلسطینی مغربی کنارے کی مزید 30 فیصد سرزمین کو اسرائیل کے ساتھ ملحق کر دیا جائے گا جبکہ موصول ہونے والی اطلاعات کی بناء پر فلسطینی و اردنی ردعمل کے مدنظر اب اس مذموم منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے طریقۂ کار کے بارے میں غاصب صیہونی حکومت کے اندر اختلافات پیدا ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button