اہم ترین خبریںپاکستان

شان اہلبیتؑ میں گستاخی ناقابل قبول، ملک فرقہ وارانہ بیانات کا متحمل نہیں ہو سکتا، اعلامیہ

شیعت نیوز : ملعون اشرف جلالی کی دختر رسول کی شان مین گستاخی کے خلاف جامعتہ المنتظر ایچ بلاک ماڈل ٹاون لاہور میں بین المسالک عظمت دختر رسولﷺ سیدہ فاطمتہ الزہراؑ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس میں تمام مسالک کے علماء نے حضرت سیدہ فاطمہ الزہراؑ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

کانفرنس میں علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، مولانا محمد عاصم مخدوم، علامہ ملک محمد باقر گھلو، مفتی سید عاشق حسین، قاسم علی قاسمی، سید لال مہدی، چودھری صغیر عباس ورک، علامہ امجد علی عابدی اور مولانا محمد اقبال نے شرکت کی۔

گستاخ دختر رسول ملعون اشرف جلالی کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں, قائد اہل سنت کا بڑا اعلان

مقررین کا کہنا تھا کہ شان اہلبیتؑ میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی، ملک فرقہ وارانہ بیانات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے لاکھوں انسانوں کی قربانی دی ہے، ملک میں فرقہ وارانہ بیانات کی نئی لہر انتہائی افسوسناک ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی ملک میں افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button