ملعون اشرف جلالی کے خلاف ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے ایف آئی آر کی باقاعدہ درخواست دائر کردی

17 جون, 2020 18:00

شیعت نیوز : دختر رسول حضرت فاطمہ ؑ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے ملعون اشرف جلالی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نے ایف آئی آر کیلیئے باقاعدہ درخواست دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے رہنما معروف مذہبی وسیاسی شخصیت جناب ملک اقرار حسین نے عاشق رسول ﷺ اور عاشق اہلبیتؑ ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے گستاخ رسول ﷺ ودختر رسول مولوی اشرف جلالی ملعون کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلیئے سینیئر سپرانڈینٹ پولیس اسلام آبادکو باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے۔

جوانوں کی سخت کاروائی سے قبل حکومت ملعون اشرف جلالی کے خلاف قانونی کاروائی کرے

باقاعدہ قانونی درخواست کے بعد ان شاءاللہ جلد ہی اس گستاخ رسول ﷺو اہلبیت ؑ کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی جائے گی ۔

گستاخ دختر رسول ملعون اشرف جلالی کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں, قائد اہل سنت کا بڑا اعلان

واضح رہے کہ ملعون اشرف جلالی کی جانب سے اس گستاخی کے بعد شیعہ سنی مسلمانوں کی جانب سے سخت رد عمل کا سلسلہ جاری ہے جبکہ قائد اہلسنت کی جانب سے یہ اعلان کیا جاچکا ہے کہ ملعون اشرف جلالی کا اہل سنت سے کوئی تعلق نہیں ہے، اور ملعون اشرف جلالی کا نظریہ اہل سنت کا نظریہ نہیں بلکہ یہ ناصبیت اور خارجیت ہے۔

12:17 صبح مارچ 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔