اہم ترین خبریںسعودی عربمشرق وسطی

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی امت مسلمہ سے غداری کا راز فاش ہوگیا

شیعت نیوز : آل سعود اور عرب امارات کی جانب سے امت مسلمہ سے بغاوت اور لاکھوں فلسطینی مسلمانوں کے قاتل صیہونیوں سے رابطوںکا مخفی سلسلہ اب قربتوں میں بدلنے لگا ہے۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی ’شہاب‘ نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ سے چلنے والی عالمی امریکی و صیہونی نمائندہ جماعت ’’امیرکن جیووِش کمیٹی‘‘ کے گذشتہ شب منعقد ہونے والے ویڈیو اجلاس میں دنیا بھر کی بڑی صیہونی و امریکی شخصیات سمیت سعودی عرب کے سابق وزیر انصاف اور مکہ مکرمہ سے چلنے والی تنظیم ’’مسلم ورلڈ لیگ‘‘ (رابطۃ العالم الاسلامی) کے سربراہ محمد العیسی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور القرقاش نے خصوصی طور پرشرکت کی۔

 

سعودی مفتی نے قرآنی تعلیمات کا انکار کرتے ہوئے بڑا فتوی صادر کردیا

رپورٹ کے مطابق مسلم ورلڈ لیگ کے سربراہ محمد العیسی نے ’’امیرکن جیووش کمیٹی‘‘ کی طرف سے ’’مسلمانوں اور یہودیوں (غاصب صیہونی حکومت اسرائیل) کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ‘‘ کے لئے کی جانے والی کوششوں کو کھل کر سراہا ہے۔

سعودی حکومت کے خصوصی نمائندے محمد العیسی نے اجلاس میں امتِ مسلمہ کے درمیان اسرائیلی وکالت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دن سے میں نے مسلم ورلڈ لیگ (رابطۃ العالمی الاسلامی) کی سربراہی سنبھالی ہے، مسلمان اور یہودی بھائیوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کی استواری کو اپنا اہم ترین وظیفہ بنا رکھا ہے۔

قرآن مجید میں مسلمانوں کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ’’اے ایمان والو ! تم یہود ونصاری کو دوست نہ بناؤ یہ توآپس میں ہی ایک دوسرے کے دوست ہیں ، تم میں سے جو بھی ان میں سے کسی ایک کے ساتھ دوستی کرے گا وہ بلاشبہ انہیں میں سے ہے۔ ظالموں کو اللہ تعالی ہرگز راہت راست نہیں دکھاتا‘‘ ۔ ( سورہ المائدہ آیت 51 ) ۔

محمد العیسی نے اپنے خطاب کے دوران مسئلہ فلسطین اور وہاں بہنے والے مسلم خون کا ذکر تک نہیں کیا۔

امارات کا اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کے قیام پر زور۔ فلسطینی تحریکوں کی مذمت

فلسطینی خبررساں ایجنسی ’شہاب‘ نے اپنی رپورٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر مسلمانوں کی نمائندگی کا دعوی کرنے والی سعودی تنظیم مسلم ورلڈ لیگ کے سربراہ اور سعودی شاہی حکومت کے خصوصی نمائندے محمد العیسی نے عالمی صیہونی رہنماؤں کے اس اہم اجلاس میں ’’صیہونیوں کے ساتھ اپنی وفاداری‘‘ کے علاوہ کسی دوسرے موضوع پر گفتگو نہیں کی۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ امریکی و صیہونی رہنماؤں کے اس اہم اجلاس میں سعودی عرب کے خصوصی نمائندے محمد العیسی کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور القرقاش کو بھی مدعو کیا گیا تھا جبکہ اس اجلاس کی میزبانی اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کے پاس تھی۔

اس اجلاس میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پو مپیو سمیت متعدد عالمی رہنماء شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button