اہم ترین خبریںپاکستان

گستاخ دختر رسول ملعون اشرف جلالی کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں, قائد اہل سنت کا بڑا اعلان

شیعت نیوز : جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ اور قائد اہلسنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ دختر رسول حضرت فاطمہ ؑ کی شان میں گستاخی کرنے والے ناصبی ملاں ملعون اشرف جلالی کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں، یہ امریکی ڈالروں اور سعودی ریال پر پلنے والا پالتو ہے۔

شیعہ سنی علماء کرام کا گستاخ بی بی زہرا ملعون اشرف جلالی کے بیان پر سخت رد عمل

انہوں نے کہا کہ شرپسند اشرف آصف جلالی نے خاتون جنت بی بی فاطمہ زہراء علیہا السلام کی شان میں گستاخی کرکے اپنے خارجی اور ناصبی عقائد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ اہلسنت نہ رافضی ہیں، نہ ناصبی اور نہ ہی خارجی بلکہ وہ عشق مصطفیٰ ﷺسے سرشار اور محبت اہلبیتؑ کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔

اہل سنت عالم دین علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی کاکالم، گستاخ ملعون آصف جلالی کی چھترول

پیر معصوم شاہ نقوی نے کہا کہ اشرف آصف جلالی پہلے بھی نکاح خوان مصطفیٰ، مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے والد گرامی اور حسنین کریمین علیہم السلام کے دادا حضرت ابو طالب علیہ السلام کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہوچکا ہے، جس پر اہلسنت علماء و مشائخ نے اس کا محاسبہ کیا تھا اور عوام پر واضح کیا تھا کہ اس ناصبی ملاں کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں، یہ امریکی ڈالروں اور سعودی ریال پر پلنے والا پالتو ہے، جو اپنی ذہنی نجاست کا اظہار کرتا رہتا ہے، یہ شخص شرپسند ہے، جو ملک میں فساد کروانا چاہتا ہے، قومی سلامتی کے ادارے اس ملعون کی بکواسات اور شرپسندی کا نوٹس کیوں نہیں لے رہے۔؟

متعلقہ مضامین

Back to top button