اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

وزیر اعظم عمران خان آج کراچی پہنچیں گے

شیعت نیوز : وزيراعظم عمران خان آج شام سندھ کے دورے پر کراچی پہنچ ہے ہیں۔

وزيراعظم پاکستان عمران خان تقریبا 3 ماہ کے بعد آج شام 7 بجے سندھ کے دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں۔

کراچی کے دورے کے دوران وزيراعظم عمران خان اور وزيراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات کا بھی امکان ہے، جس ميں کورونا سے متعلق صورتحال پر غور کيا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان کراچی ميں کرونا سے متاثرہ علاقے سيل کرنے پر بھی مشاورت ہوگی۔

بھارتی وزیر دفاع مظفر آباد آ کر دیکھ لیں کتنے کشمیری ان کے ساتھ ہیں، شاہ محمود قریشی

وزيراعظم اپنے دورے ميں تاجروں اور سياسی رہنماؤں سے بھی مليں گے۔ گورنر ہاؤس کراچی ميں پی ٹی آئی ارکان پارليمنٹ سے بھی ملاقات کريں گے۔

وزيراعظم کراچی کے بعد لاڑکانہ اور جيکب آباد جائيں گے، جہاں وہ لاڑکانہ ميں احساس سينٹر کا دورہ کريں گے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے صوبے سندھ کے دو دورے حالیہ کورونا بحران کے دوران ملتوی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button