یمن

یمن میں کورونا کے پھیلاؤ کے ذمہ دار امریکہ اور سعودی عرب ہیں۔ یمنی انقلابی کمیٹی

شیعت نیوز : یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے ملک کا محاصرہ ختم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور سعوی عرب کو ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کے ذمہ دارہیں۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق یمن کی اعلیٰ انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے پیر کے روز اعلان کیا کہ یمن میں کورونا، امریکہ اور سعودی عرب کے ماتحت علاقوں سے پھیلنا شروع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دو کروڑ یمنی شہریوں کو انسان دوستانہ امداد کی فوری ضرورت ہے۔

محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ یمنی عوام محاصرے میں رہنے سے تنگ آ چکے ہیں اور وہ امن و آزادی کی زندگی بسر کرنے کے ساتھ اپنے ذرائع تک خود کی دسترسی کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں 8 یمنی شہری شہید

یمن کی اعلیٰ انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے ملک میں دواؤں اور طبی وسائل کی سخت قلت پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا دواؤں اور طبی وسائل سے محرومی کے سبب یمن میں یقینی طور پر ایک بحران پیدا ہو جائے گا۔

انہوں نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں حفظان صحت کا نظام تباہ ہو چکا ہے اور یمنی عوام کو مختلف بنیادی ضروریات منجملہ تیل، ادویات اور اشیائے خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ کورورنا وائرس پھیلنے کی بنا پر یمنی عوام کو کورونا ٹیسٹ کی بھی ضرورت ہے اور سعودی اتحاد کی جارحیت اور یمن کے محاصرے کی بنا پر اس حوالے سے ضروری انتظامات نہیں ہو پا رہے ہیں۔

اعلیٰ انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے جنگ بندی کے بارے میں سعودی اتحاد کے دعوے کو غلط ٹھہراتے ہوئے کہا کہ سعودی اتحاد کا یہ دعویٰ حقیقت سے عاری اور صرف سیاسی مقاصد کے لئے کیا گیا اور اس نے کبھی اس پر عمل نہیں کیا۔

محمد علی الحوثی نے کہا کہ سعودی اتحاد نے ایک دن بھی جنگ بندی پر عمل نہیں کیا اور یمنی علاقوں پر اسکی وحشیانہ جارحیت و بربریت کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہا ہے۔

انہوں نے حال ہی میں ہونے والے ریاض اجلاس کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ اجلاس ایک ایسے ملک میں منعقد ہوا کہ جس نے بعض جارح ملکوں کو اپنے ساتھ ملا کر اتحاد قائم کیا اور نہ صرف یمن پر جارحانہ حملے جاری رکھے بلکہ اس ملک کا مکمل محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button