تین دن میں غیر مشروط اعلانیہ معافی مانگو ورنہ ، اشرف جلالی کو قانونی نوٹس

15 جون, 2020 22:16

شیعت نیوز : خانقاہ تاجیہ امجدیہ کے گدی نشین سید وجاہت علی شاہ تاجی کی جانب سے گستاخ حضرت فاطمہ ؑ ملعون اشرف جلالی کو قانونی نوٹس۔

تفصیلات کے مطابق ملعون اشرف جلالی کی جانب سے دختر رسول حضرت فاطمہ ؑ کی شان میں گستاخی کے بعدمختلف شیعہ سنی علماء کرام کی جانب سے مذمت اور سخت رد عمل دیا جارہا ہے ۔

شیعہ سنی علماء کرام کا گستاخ بی بی زہرا ملعون اشرف جلالی کے بیان پر سخت رد عمل

اس ہی سلسلے میں خانقاہ تاجیہ امجدیہ کے گدی نشین سید وجاہت علی شاہ تاجی کی جانب سے گستاخ حضرت فاطمہ ؑ ملعون اشرف جلالی کو قانونی نوٹس بھجوایا گیا ہے جس میں تین دن کے اندرر توبہ کرنے اور غیر مشروط معافی مانگنے کا کہا گیا ہے۔

اہل سنت عالم دین علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی کاکالم، گستاخ ملعون آصف جلالی کی چھترول

قانونی نوٹس میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ گستاخ اشرف جلالی تین دن کے اندر توبہ کرے اور علی الاعلان الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر غیر مشروط معافی مانگے ساتھ ہی تحریری معافی نامہ بھی جمع کروائے۔

قانونی نوٹس کے مطابق تین دن کے اندر معافی نہ مانگنے کی صورت میں گستاخ اشرف جلالی کے خلاف متعلقہ کورٹ اور قانونی اداروں میں اس گستاخی کے خلاف قانونی کاروائی شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملعون اشرف جلالی نے دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا ؑ کی شان میں گستاخی کی ہے جو کہ گناہ ہے اور تمام مسلمانوں کی دل آزاری کے ساتھ ساتھ پاکستان کے قانون کے مطابق قابل سزا جرم ہے ۔

8:25 شام مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔