شیعہ سنی علماء کرام کا گستاخ بی بی زہرا ملعون اشرف جلالی کے بیان پر سخت رد عمل
شیعت نیوز : ملعون اشرف جلالی کی جانب سے گذشتہ دنوں دختر رسول (ص)، سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمۃ الزہراء (س) کی شان اقدس میں کی جانے والی گستاخی پرشیعہ سنی علماء کی جانب سےشدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
علامہ سید اشتیاق کاظمی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اشرف جلالی نے صرف توہین حضرت زہراؑ ہی نہیں بلکہ توہین رسالت بھی کی ہے، حکومت کی جانب سے اس گستاخی پر اب تک کوئی ایکشن نہ لیا جانا سمجھ سے بالاتر ہے، گستاخ ملعون مولوی جلالی قانونی چارہ جوئی کیلئے تیار رہے۔
اہل سنت عالم دین علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی کاکالم، گستاخ ملعون آصف جلالی کی چھترول
اہلسنت کے معروف عالم دین مولانا برکات احمد چشتی کا کہنا تھا کہ بی بی پاک فاطمہ زہرا ؑ کی ذات اقدس کیساتھ خطا کا لفظ بھی منسوب کرنا ناقابل برداشت ہے، یہ ہرگز اہلسنت کا عقیدہ نہیں، گستاخ اشرف جلالی کو بلاتاخیر اعلانیہ طور پر معافی مانگنی چاہیئے، انہوں نے پوری امت مسلمہ کے دلوں کو دکھی کیا ہے۔
مولانا محمد یٰسین قادری نے کہا کہ سیفی علی خان کو گستاخ قرار دینے والے آج مخدومہ کائنات (س) کی شان میں کی جانے والی گستاخی پر کیوں خاموش ہیں۔؟
معروف مذہبی اسکالر مولانا جے اے حق محمد نے اس حوالے سے دربار عالیہ گولڑہ شریف کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اشرف جلالی نے اپنی سوچ کو پیر مہر علی شاہ صاحب سے جوڑ کر خیانت کی ہے، یہ ہرگز اہلسنت کا عقیدہ نہیں بلکہ ناصبیت اور خارجیت کی سوچ ہے۔ ہم بی بی فاطمہ (س) کی شان اقدس میں کی جانے والی گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ دنیا بھر سے شیعہ سنی علماء کرام کی جانب سے ملعون آصف جلالی کی خاتون جنت دختر رسول ﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔







