دنیا

سیاٹل شہر کا کنٹرول ہاتھ سے نکل جانے پر ٹرمپ آپے سے باہر

شیعت نیوز : امریکی صدر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ایک بار پھر سیاٹل کے مظاہرین کو دہشت گرد قرار دیا اور مظاہرین سے فوری طور پر سیاٹل شہر کا کنٹرول سکیورٹی فورسز کو دینے اور شہر سےنکل جانے کا مطالبہ کیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈیموکریٹ پارٹی والے یہ نہیں سمجھ رہے کہ دہشت گرد اس ملک کے شہروں کو آگ لگا کر لوٹ مار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس کے صدر نے بھی ٹرمپ پالیسیوں پر زبان کھول دی

مظاہرین اور پولیس کے درمیان چند روز سے جاری جھڑپوں کے بعد اب سیاٹل کے پولیس اسٹیشین خالی پڑے ہیں اور وہاں کوئی اہلکار موجود نہیں اور  سیاٹل شہر کا کنٹرول عوام کے ہاتھ میں آگیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں واشنگٹن کے گورنر جے انسلی اور سیاٹل کی میئر جنی ڈرکن پر تنقید اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ وہ شہر کو فورا کنٹرول میں لیں اور اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو ٹرمپ خود یہ کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف کے دباؤ میں عوام دشمن بجٹ بنانے سے ملک ترقی نہیں کر سکتا، علامہ مقصود ڈومکی

دوسری جانب سیاٹل کی میئر جینی ڈرکن نے کہا ہے کہ ٹرمپ غلط راستے پر گامزن ہیں اور وہ یہ بات نہیں سمجھ رہے کہ عوام کی آواز سننا کمزوری نہیں ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں حقیقی اور معنی خیز تبدیلی کی کوشش کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں پچیس مئی کو ریاست منے سوٹا کے شہر منیاپولس میں ایک سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے بہیمانہ قتل کے بعد سے ملک گیر مظاہرے شروع ہوئے جو تاحال جاری ہیں اور امریکی عوام ملک میں ریاستی سطح پر رائج نسل پرستی کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button