اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایم ایف کے دباؤ میں عوام دشمن بجٹ بنانے سے ملک ترقی نہیں کر سکتا، علامہ مقصود ڈومکی

شیعت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حکومت کا نیا بجٹ عوام دوست ہونا چاہیئے، آئی ایم ایف کے دباؤ میں آکر عوام دشمن بجٹ بنانے سے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل عوام سے جو بلند و بالا دعوے کئے تھے اب ان پر عملدرآمد کا وقت آچکا ہے، تعلیم اور صحت کے شعبوں کو پہلی ترجیح قرار دیا جائے اور حکومتی اخراجات میں حقیقی طور پر کمی لائی جائے، بدقسمتی سے غریب عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے حکمرانوں اور اراکین اسمبلی کا شاہانہ طرز زندگی ان کے دعوؤں سے مطابقت نہیں رکھتا۔

پاراچنار اور کوٹلی امام حسین ؑ کی زمینیں اصل حق داروں تک پہنچائی جائیں، علامہ وحید کاظمی

علامہ مقصود ڈومکی نے مزید کہا کہ عوام کے بجٹ کا ایک بڑا حصہ حکمرانوں اور بیوروکریٹس کے بھاری اخراجات پہ صرف ہوجاتا ہے جبکہ غریب آدمی آج بھی پینے کے صاف پانی اور سرکاری ہاسپیٹل میں علاج معالجے کی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہے، اراکین اسمبلی خود تو نجی ہسپتالوں میں اپنا علاج کراتے ہیں جبکہ غریب کو سرکاری اسپتالوں میں کسی قسم کی کوئی دوا اور سہولت میسر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ بجٹ میں محروم علاقوں اور چھوٹے صوبوں کی محرومیوں کے ازالے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، این ایف سی ایوارڈ سے متعلق چھوٹے صوبوں کے مطالبات کو اہمیت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غریب لوگوں کے لئے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر اور ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، اس پر عمل در آمد کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button