عراق

امریکی افواج کو نکال باہر کرنا، ملت عراق کا اسٹریٹیجک ہدف ہے۔ الفتح اتحاد

شیعت نیوز : عراق کے الفتح اتحاد نے اعلان کیا ہے ملک سے غیرملکی فوجیوں خاص طور سے امریکی دہشت گردوں کے انخلاء کے بارے میں پارلیمنٹ کے بل پر عمل درآمد، ملت عراق کا اسٹریٹجک مقصد ہے۔

الفتح اتحاد نے ایک بیان میں عراق کے مذاکراتی وفد کے اراکین سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہونے والے آئندہ مذاکرات میں ملک کے مفادات اور اقتدار اعلی کو ترجیحات میں رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی معاشرہ آچ بھی نسل پرست معاشرہ ہے۔ امریکی پروفیسر ویلیم

الفتح الائنس نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ فوج، عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی اور ملک کے دیگر سیکورٹی اداروں میں عراق کے اقتدار اعلی کے دفاع اور دہشت گردوں کے مقابلے میں بھرپور کامیابی کی صلاحیت موجود ہے۔

امریکہ کی دہشت گرد حکومت کے ہاتھوں سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شہید جنرل ابومہدی المہندس کے بزدلانہ قتل کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری کو عراق سے امریکی دہشت گردوں کے انخلا کا بل منظور کیا تھا جس کے بعد پچیس جنوری کو بھی عراقی عوام نے ملین مارچ کر کے ملک سے امریکیوں کے باہر نکلنے کا پرزور مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کی امریکہ کو خوفناک تجربے کیلیے تیار ر ہنے کی دھمکی

پارلیمنٹ سے امریکی دہشت گردوں کے انخلا کا بل پاس ہونے کے بعد بہت سے عراقی حکام اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ امریکی فوج کو جلد سے جلد عراق سے نکل جانا چاہیئے۔

بغداد اور واشنگٹن کے مابین دس جون کو عراق سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بارے میں مذاکرات ہونے والے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button