مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج کی کارروائیوں میں 17 فلسطینی گرفتار، قبرستان کی بے حرمتی

شیعت نیوز : اسرائیلی حکام کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 17 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ دوسری طرف یہودیوں کے ہاتھوں قبرستان کی بے حرمتی پر فلسطینی سراپا احتجاج بن گئے۔

رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران سالم عیسیٰ رشایدہ، ان کے بیٹے شاھر، امیرمراد طقاقہ، جبریل نسیم طقاطقہ اور عیسیٰ عیاد الھریمی کوحراست میں لیا۔ ان کی عمریں 16 سے 55 سال کے درمیان ہیں۔

اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں الامعری کیمپ سے 20 سالہ مصطیٰ عبدالکریم ابو شاویش، محمد رمضان جاد الحق اور محمد احمد جاد الحق کو حراست میں لیا گیا۔ قلقیلیہ شہر سے 26 سالہ زکریا شبیطہ اور 20 سالہ احمد خالد بدوان کو حراست میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کورونا وائرس کا شکار، حالت تشویشناک

قابض فوج نے بیت المقدس کے شمال مشرقی قصبے العیساویہ سے چھ فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ ان کی شناخت ایاس حسین عبید، یزن عید عبید، منتصر ناصر سبتہ، نصر درویش، احمد التوتنحی، حسین شادی عبید  کے ناموں سے کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ الخلیل میں الظاھریہ کے مقام پر تلاشی کے دوران 47 سالہ زیاد اخضیرت نامی ایک شہری کو گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب فلسطین کے وسطی شہر یافا میں یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے ایک تاریخی قبرستان میں قبروں کی اکھاڑ پھچاڑ اور قبرستان کی بے حرمتی پر فلسطینی شہری سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پولیس اور یہودی آباد کاروں کی جانب سے یافا میں ایک قبرستان کی مجرمانہ اور منظم انداز میں کی جانے والی بے حرمتی پرسیکڑوں فلسطینیوں نے گھروں سے نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مقامی فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ صیہونی انتظامیہ نے ایک مقامی قبرستان الاسعاف الاسلامیہ میں موجود قبروں کو اکھاڑ پچھاڑ کر قبرستان میں بے گھر ہونے والے یہودیوں کو عارضی پناہ گاہ فراہم کرنے کے لیے شیلٹرز قائم کیے جس پر فلسطینیوں نے میتوں کی بے حرمتی پر اسرائیل سے احتجاج کیا۔

اسرائیلی پولیس نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی اور بے ہوش ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button