اہم ترین خبریںدنیا

شمالی کوریا کی امریکہ کو خوفناک تجربے کیلیے تیار ر ہنے کی دھمکی

شمالی کوریا نےامریکہ کو خوفناک تجربے کیلیے تیار رہنے کی دھمکی دے ڈالی ہے

شیعت نیوز : شمالی کوریا اور امریکہ کے تعلقات ایک بار پھر خراب ہونا شروع ہوگئے ہیں ، شمالی کوریا نےامریکہ کو خوفناک تجربے کیلیے تیار رہنے کی دھمکی دے ڈالی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چند روز پہلے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے جنوبی کوریا سے ہاٹ لائن پر مواصلاتی رابطہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جسے امریکی محکمہ خارجہ نے ’’مایوس کن اقدام‘‘ قرار دیتے ہوئے اظہارِ افسوس کیا تھا۔

شمالی اور جنوبی کوریا کے باہمی تعلقات پر امریکی محکمہ خارجہ کے اظہارِ افسوس کا جواب دیتے ہوئے شمالی کوریا نے دھمکی آمیز انداز میں کہا ہے کہ امریکہ اپنی زبان کو لگام دے اور اپنے اندرونی مسائل حل کرنے پر توجہ دے، ورنہ خوفناک تجربے کے لیے تیار رہے۔

قدرت امریکہ سےقاسم سلیمانی کے خون کا بدلہ لے کر رہے گی، علامہ راجہ ناصر جعفری

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (کے سی این اے) کے مطابق، وہاں کی وزارتِ خارجہ میں امریکی امور کے ڈائریکٹر جنرل، کوان جونگ گُن نے کہا ہے کہ اگر امریکا اپنے ملک کی بدترین سیاسی صورتِ حال کے باوجود دوسروں کے اندرونی معاملات میں ناک گھساتا اور غیر محتاط تبصرے کرتا رہے گا تو اسے کچھ ایسی ناخوشگوار چیز کا سامنا بھی ہو سکتا جس سے نمٹنا بہت مشکل ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اپنی زبان کو لگام دے کیونکہ یہ نہ صرف امریکی مفادات کے لیے بلکہ (اس سال) ہونے والے صدارتی انتخابات کے آسان انعقاد کے لیے بھی بہتر ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button