مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کے غاصبانہ منصوبے کے خلاف ہزاروں فلسطینیوں کا مظاہرہ

شیعت نیوز : ہزاروں فلسطینیوں نے مقبوضہ علاقوں میں غرب اردن کے بعض حصوں کو ضم کرنے کے صیہونی غاصبانہ منصوبے کے خلاف الخلیل شہر میں مظاہرہ کیا۔

ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق ہزاروں فلسطینیوں نے بدھ کی شب ہونے والے مظاہرے میں امریکہ کے سینچری ڈیل کے خلاف نعرے لگائے اور مقبوضہ علاقوں میں غرب اردن کے بعض حصوں کو ضم کرنے کے خلاف عرب حلقوں اور عالمی برادری سے ٹھوس موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ غرب اردن سے اسرائیل کا الحاق نیتن یاہو کا خواب ہے اور اسے ناکام بنانے کے لیے فلسطینیوں کو مسلح مزاحمت کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی سازش کو ناکام بنانے کے لیے چالیس عرب و اسلامی ملکوں کو اسماعیل ہنیہ کا خط

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے اور ساونڈ بموں کا استعمال کیا۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکام نے ابھی حال ہی میں غرب اردن کو مقبوضہ زمینوں میں ضم کرنے کے غاصبانہ منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر جولائی میں کام شروع ہو جائے گا۔ اگر صیہونی حکومت اس منصوبے پر عملدرآمد میں کامیاب ہو جاتی ہے تو غرب اردن کا تیس فیصد سے زیادہ علاقہ مقبوضہ زمینوں میں ضم کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے بدھ کے روز غزہ کی محصور پٹی میں شمالی سرحدی علاقے میں محدود پیمانے پر دراندازی کی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق پنچ اسرائیلی فوجی بلڈوزر شمالی غزہ میں بیت لاحیا کے شمال میں سرحدی علاقے میں داخل ہوئے اور زمین کے ٹکڑوں کو ہموار کرنا اور کھودنا شروع کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی ڈرون نے بلڈوزروں کو فضائی تحفظ فراہم کیا۔حال ہی میں قابض صیہونی فوجیوں نے  غزہ کے سرحدی علاقوں میں اپنی مداخلت میں اضافہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button