اہم ترین خبریںپاکستان

پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا، داعشی دہشتگرد کاروائی سے پہلے گرفتار

دہشت گردوں کو پولیس مقابلہ کے بعد حراست میں لیا گیا

شیعت نیوز : پشاور پولیس نے شہر میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سعودی و بھارتی فنڈڈ داعشی دہشتگرد گرفتار کر لیے ہیں۔

سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق سعودی و بھارتی فنڈڈ کالعدم تنظیم لشکر اسلام، جماعت الاحرار اور داعش سے ہے اور یہ پشاور میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبندی کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ4 دہشت گردوں کو پولیس مقابلہ کے بعد حراست میں لیا گیا اور بعد ازاں ان کی نشاندہی پر مزید چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

کالعدم سپاہ صحابہ میں اقتدار کی جنگ شدت اختیار کرگئی، اندرونی کہانی شیعت نیوز سامنے لے آیا

گرفتار داعشی دہشتگردوں میں لیاقت، خان اکبر، عاکف، واجد، نندار علی، حسین شاہ، محمد زمان اور معراج الدین شامل ہیں۔ ان میں سے ایک کا ہمسایہ ملک افغانستان، جبکہ دیگر کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔

ان کے قبضے سے 4 دستی بم، کلاشنکوف اور 4 پستول برآمد ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں تحریب کاری میں استعمال ہونے والے دو موٹر سائیکل اور ایک موٹر کار بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ دہشت گردوں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق زیر حراست دہشت گرد 14 جنوری اور 23 فروری کو کارخانو چیک پوسٹ پر ہینڈ گرنیڈ حملے، یکم مئی کو متنی میں تاجروں کے گھر اور بھٹہ خشت پر ہینڈ گرنیڈ حملے اور 10 مئی کو بھانہ ماڑی میں حملے کی کارروائیاں کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے بعد دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا اور ملک میں امن کی فضا قائم ہوگئی تھی تاہم اب دہشتگردوں نے سعودی اور بھارتی پشت پناہی میں دوبارہ سرگرم ہونے کی کوششیں شروع کر رکھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button