اہم ترین خبریںپاکستان

کورونا سے جاں بحق افراد کا غسل و کفن ،آئی ایس او کی جانب سے تربیتی کلاس کا انعقاد

کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والے افراد کے غسل و کفن کے اہتمام کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے

شیعت نیوز : کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کے غسل و کفن کا انتظام کرنے کیلیے آئی ایس او کی جانب سے تربیتی کلاس کا انعقاد جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جعفرطیار یونٹ کی جانب سے ملیر کے مضافات اور جعفرطیار سوسائٹی میں کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر جانے والے افراد کے غسل و کفن کے اہتمام کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔

غسل و کفن ٹیم کیلیے تربیتی سیشن کا انتظام کیا گیا ، تمام غسل مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار میں دیئے جائیں گے۔

ترجمان آئی ایس او کے مطابق ہمارے جوانوں نے مشکل کی اس گھڑی میں اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوام کی مدد کرنے کا عزم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی بدترین صورتحال نے ہر طبقہ کو متاثر کیا ہے، ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کے تمام طبقات ایک دوسرے کی مدد کریں تاکہ مشکل کا یہ دور جلد اپنے اختتام کو پہنچے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button