اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

آرمی چیف کا ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ دورہ افغانستان

ملاقات میں افغان مفاہمتی امن عمل، سرحدی امور اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی

شیعت نیوز : سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔

دورہ ٔ افغانستان کے موقع پر آرمی چیف کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور پاکستان کے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد صادق بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات میں افغان مفاہمتی امن عمل، سرحدی امور اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی ہے۔ اس ملاقات کا پس منظر افغان مفاہمتی عمل ہے جو اگلے مرحلے میں داخل ہونے والا ہے۔ افغانستان پاکستان ایکشن پلان پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔ دونوں ممالک کی سرحد پر آہنی باڑ اور بارڈر کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے اس ملاقات سے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ زلمے خلیل زاد نے بھی چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گزشتہ روز ملاقات کی تھی جس کے بعد پاکستان نے افغانستان کےلیے محمد صادق کو نمائندہ خصوصی تعینات کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button