مقبوضہ فلسطین

صیہونی آباد کاروں کا بیت المقدس میں ایک فلسطینی بچی پر قاتلانہ حملہ

شیعت نیوز : بیت المقدس میں صیہونی آباد کاروں نے ایک فلسطینی بچی مریم یاسر نجیب پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں بچی شدید زخمی ہوگئی۔ اسرائیلی پولیس نے مشرقی بیت المقدس سے بچے سمیت چار شہریوں کو اغوا کر لیا۔

عینی شاہدین بے بتایا کہ صیہونی آبادکاروں نے راہ چلتی ایک فلسطینی بچی پر سنگ باری کی اور اسے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کی کوشش کی تاہم مقامی شہریوں کے موقعے پرپہنچنے کے باعث بچی کو بچالیا گیا تاہم اس دوران بچی کی ایک آنکھ شدید زخمی ہوگئی تھی۔زخمی بچی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی سرپرستی میں صیہونی آباد کاروں کے فلسطینیوں پرحملوں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان عبداللہ الشلح کی رحلت پر آیت اللہ علی خامنہ ای کا تعزیتی پیغام

دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے مشرقی بیت المقدس سے بچے سمیت چار شہریوں کو اغوا کر لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق پولیس فورس نے  مسجد اقصیٰ کے جنوب میں سلوان ضلعے میں السعدیہ قصبے پر ہلہ بولا اور ایک بچے کو  اسکے گھر سے اغوا کر لیا جسکی شناخت یزن حداد کے نام سے ہوئی ۔پولیس فورس نے سلوان میں ثوری قصبے پر ہلہ بولا دو نوجوانوں کو انکے گھروں سےاغوا کر لیا جنکی شناخت معتز شویکی اور یاسر غیث کے ناموں سے ہوئی۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس افسروں نے یاسر غیث کے گھر پر حملے کے دوران اسکے گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ایک اور نوجوان عرین الزعانین کو مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں وادی الجوز میں اسکے گھر اغوا کیا گیا جو کہ گھر میں قرنطینہ میں تھے۔

صیہونی پولیس نے پرانے شہر کے جنوب مشرق میں راس العامود میں اپنی سزا پوری کرکے رہا ہونےوالے سابق اسیر نادر نصیر کے گھر پر ہلہ بولا اور اسکے خاندان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اسی دوران اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پر لمبے عرصے کے لیے پابندی عائد کر دی۔ چار شہریوں عماد الزعانین ، احمد ابو غزالہ ، ھنادی حلوانی، خدیجہ خویس کے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پر6 ماہ کی پابندی اور ایک اور شہری ناصر قوص کے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پر 5 ماہ کی پابندی عائد کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button