الحمد للّٰہ ، مولانا شہنشاہ نقوی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا

08 جون, 2020 17:20

شیعت نیوز : خطیب اہلبیت مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی کہ ترجمان کہ مطابق مولانا مکمل صحت یاب ہیں اور ان کا کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آگئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : بزرگ شیعہ عالم دین کورونا وائرس سے متاثر، مومنین سے دعاؤں کی درخواست

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کورونا وائرس کی علامات کہ سبب خود کی محدود کرلیا تھا اور اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جو الحمد للّٰہ منفی آیا ہے اور مولانا سمیت ان کے تمام اہل خانہ اور آفس کہ افراد مکمل صحت یاب ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماء کے بعد سماجی شخصیت بھی کورونا کی لپیٹ میں

واضح رہے کہ مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی دیگر قائدین کی طرح ماہ مبارک رمضان میں انتظامیہ کی ساتھ میٹنگوں میں مصروف رہے ہیں جسکے سبب احتمال تھا کہ مولانا بھی اس وبا کا شکارہوچکے ہیں تاہم انکی رپورٹ منفی آنے کہ بعد یہ احتمال ختم ہوگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی ایرانی کمانڈروں پر پابندیاں لگانا ایک سازش ہے۔ جنرل حسین اشتری

اللہ رب کریم سے دعاہے کہ نبی کریم ﷺ کی لخت جگر صدقہ سیدہ کونین حضرت فاطمہ زھرا ؑ تمام علماء کرام ،ذاکرین ، نوحہ خواں ، عزاداران سمیت تمام مومنین اور پاکستانیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھے ۔

8:32 شام مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔