عراق

عراق میں وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے زیر قیادت نئی حکومت کی تشکیل مکمل

شیعت نیوز : عراقی پارلیمنٹ نے وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی کابینہ کے باقی سات وزیروں کو بھی اعتماد کا ووٹ دے دیا ہے۔

عراقی میڈیا کے مطابق ہفتے کو عراقی پارلیمنٹ سے سات وزیروں کو اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی کابینہ مکمل ہو گئی۔

پارلیمان نے وزیرتیل احسان عبدالجبار اور چھے دوسرے وزراء کے ناموں کی منظوری دی ہے۔ان میں خارجہ امور ، تجارت ، ثقافت ، زراعت ، انصاف اور تارکین وطن کے امور کے وزراء شامل ہیں۔پارلیمان نے قبل ازیں مئی کے اوائل میں پندرہ وزراء کے ناموں کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : بزرگ شیعہ عالم دین کورونا وائرس سے متاثر، مومنین سے دعاؤں کی درخواست

سنیچر کو جن وزیروں نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا ان میں وزیر خارجہ فواد حسین اور پیٹرولیئم کے وزیر احسان عبد الجبار بھی شامل ہیں۔

نئے وزیرتیل احسان عبدالجبار اسماعیل عراق کی سرکاری تیل کمپنی بصرہ آئل کمپنی کے سربراہ ہیں۔ان کے تقرر سے قبل عراق نے اوپیک پلس کے وزراء کے اجلاس میں حصہ لیا تھا۔اس اجلاس میں ان ممالک نے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر تیل کی عالمی مارکیٹ میں کساد بازاری کی وجہ سے تیل کی پیداوار میں کمی سے اتفاق کیا تھا۔

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی کابینہ بائیس مرکزی وزیروں پر مشتمل ہے۔ ان میں سے پندرہ وزیروں کو سات مئی کو ہی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ مل گیا تھا۔ عراق کی مرکزی کابنیہ کے بقیہ سات وزیروں کو اعتماد کا ووٹ دینے کے لئے ہفتے کو پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا اور ساتوں کابینہ وزرا اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

عالمی تجزیہ نگار عراق میں وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی کابینہ کی تکمیل کو اس نقطہ نگاہ سے اہمیت دے رہے ہیں کہ عراقی حکومت دس جون سے، امریکی حکومت کے ساتھ بغداد واشنگٹن روابط کے تعین اور ملک سے امریکی افواج کے انخلا کے لئے مذاکرات شروع کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button