کراچی کے ۲ جید شیعہ عالم دین کورونا سے متاثر، خدا خیر کرے !!
شیعت نیوز: کورونا وائرس کی تباہیاں پاکستان میں اپنے عروج پر پہنچ گئیں اور اب کراچی میں ۲ شیعہ علماء کے بارے میں کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
نمائندہ شیعت نیوز کیمطابق جمعہ کے روز خطیب بوتراب مولانا محمد علی نقوی کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبر نے سوشل میڈیاپر ہل چل مچا دی اور مولانا کے چاہنے والوں کو فکرمند کردیا ۔ نمائندہ شیعت نیوز کیمطابق مولانا محمد علی نقوی نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور اپنی طے شدہ مجالس کیلئے لوگوں سے معذرت کرلی ہے۔
ادھر دوسری جانب شیعت نیوز کو موصولہ اطلاعات کیمطابق خطیب باب العلم اور شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنماء علامہ شہنشاہ نقوی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں جس کے بعد انہوں نے بھی خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہےاور صحتیابی تک تمام سرگرمیوں کومعطل کردیا ہے۔تاہم آخری موصولہ اطلاعات کیمطابق مولانا شہنشاہ نقوی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے مگر تاحال وہ قرنطینہ میں ہی موجود ہیں ۔
واضح رہے کہ حکومتی اعداد و شمار کیمطابق ابتک پاکستان میں ۹۰ ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں تقریباً ۲ ہزار پاکستانی موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔
ادارہ شیعت نیوز دعا گو ہے کہ خدا ان دونوں علمائے حق کو مولا سید سجاد (ع) کے صدقے میں شفائے کاملہ عطاکرے۔







