پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد90ہزار سے تجاوزکرنے کے باوجود عوام کا غیر سنجیدہ طرز عمل خطرناک ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

06 جون, 2020 15:27

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا شہری اور دیہی علاقے اس وبا سے بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود حوصلہ افزا نتائج برآمد نہ ہونے کی اصل وجہ حالات کی سنگینی سے عوام کی عدم آگہی ہے۔جو لوگ دانستہ طور پر غفلت کا ارتکاب کر رہے ہیں وہ نہ صرف اپنی جان کے دشمن ہیں بلکہ پورے معاشرے کے مجرم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مزار حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒکس نے گرایا شامی وزیر نے پاکستانی وزیر کو بتا دیا

انہوں نے کہا چین اور ایران سمیت جن ممالک نے اس وبا پر قابو پایا وہاں حکومت اور عوام نے کورونا وائرس کے خلاف مشترکہ طور جنگ لڑی۔وہاں کے عوام اور حکمران کورونا کے خلاف بھرپور جذبے کے ساتھ باہم صف آرا تھے تاہم یہاں کی صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے۔پاکستان میں متاثرین کی تعداد نوے ہزار کی حد کو کراس کرنے کے باوجود عوام اس گتھی کو سلجھانے میں مصروف ہے کہ کورونا حقیقت ہے بھی کہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:6جون: سانحہ ٹھیری خیرپور ،پاکستان میں منظم شیعہ نسل کشی کے آغاز کا بدترین دن

انہوں نے کہا کہ اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ طرز عمل بائیس کروڑ عوام کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔جو لوگ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کرتے انہیں اپنے رویوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت کو اپنے قوانین میں سختی لانی ہوگی۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صرف انتباہ کافی نہیں۔آزمائش کی یہ گھڑی کسی مصلحت کی متحمل نہیں یہ وقت سخت فیصلوں کا ہے تاکہ قوم کی صحت و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

8:41 صبح مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔