یمن

یمن: انصار اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں سعودی فوجی افسر ہلاک

شیعت نیوز : یمن میں ہونے والی شدید جھڑپوں میں سعودی عرب کا ایک فوجی افسر ہلاک ہو گیا۔

سعودی اخبار المواطن نے یمن میں سعودی عرب کے ایک اعلی فوجی افسر کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔ سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ فوجی افسر کا نام فہد بن راکان الدوسری تھا۔

در ایں اثنا یمن کی تحریک انصار اللہ کی ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ سعودی فوجی افسر یمن کے مرکز صوبہ مآرب میں ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہوا ہے۔

تحریک انصار اللہ کی ویب سائٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹ کے دوران کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور یمن کے چار صوبوں پر 19 بار حملے کئے۔

یہ بھی پڑھیں : ریاض میں ڈونرز کانفرنس کے شرکاء مجرموں کے جھانسے میں نہ آئیں۔ انصار اللہ

یمن کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ الحدیدہ معاہدے کی اب تک 105 بار خلاف ورزی کی جا چکی ہے جس میں بیت الفقیہ نامی شہر کی فضا میں نامعلوم ڈرون طیارے کی پرواز بھی شامل ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کا کہنا ہے کہ دو کروڑ ایک ہزار یمنی شہریوں کو قحط اور بھکمری کا سامنا ہے جبکہ انہیں کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے کا بھی خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی نے یمن کے بارے میں ایک رپورٹ تیار کی ہے جس کے مطابق یمن میں چار سو انیس افراد کورونا وائرس میں مبتلاء ہو چکے ہیں جن میں سے پچانوے افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوکروڑ یمنی شہریوں کو کورونا وائرس کا خطرہ لاحق ہے۔

اقوام متحدہ اور عالمی ریڈکراس کمیٹی نے سولہ فروری دو ہزار بیس کو اردن میں انصاراللہ اور یمن کی مستعفی منصور ہادی حکومت کے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں اعلان کیا تھا کہ فریقین قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں ایک تفصیلی پروگرام پر متفق ہو گئے ہیں۔

یمن پر سعودی عرب کے جارحانہ حملوں کے نتیجے میں اس وقت ہزاروں یمنی شہید ہو چکے ہیں اور اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق قحط اس ملک میں دنیا کے ایک بڑے انسانی المیے رقم کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button