اہم ترین خبریںسعودی عرب

عراق میں خودکش حملے سعودی جوانوں نے کیئے ، سابق سعودی وزیرداخلہ کی ویڈیو لیک

اس ویڈیو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب سے عراق جانے والے جوان وہاں خودکش حملوں اور دہشت گردی میں ملوث ہیں

شیعت نیوز: سابق سعودی وزیرداخلہ اور ولی عہد شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کی ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا ہے ۔ اس ویڈیو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب سے عراق جانے والے جوان وہاں خودکش حملوں اور دہشت گردی میں ملوث ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے سابق وزیر داخلہ اور ولی عہد شہزادہ نائف بن عبدالعزیزکی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے شرکاءسے کہتے ہیں کہ’’ اے میرے برادران کیا آپ جانتے ہیں کہ آپکے فرزند جو عراق جاتے ہیں ان سے خود کش حملے کرائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ سنی سمیت تمام مذاہب کیلئے محترم امام خمینی ؒ کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم اور ریاست خاموش

سعودی خود کش حملہ آور یا تو بارودی بیلٹ پہن کر عام عوام کے درمیان جاکر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیتے ہیں یا دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی پر سوار کو کر اپنے آپ کو عوام میں جاکر اڑا دیتے ہیں ،مرتے کون ہیں ؟

سابق سعودی وزیرداخلہ نے کہا کہ کیا ان دھماکوں سے مرنے والے بڑے مسؤولین ہوتے ہیں ؟ یا مرنے والے کسی بھی جہت کے فوجی ہوتے ہیں؟ نہیں جو مرتے ہیں وہ بیگناہ افراد ہوتے ہیں خواہ عورتین ہوں یا بچے یا عام بیگناہ لوگ۔ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے فرزندان قتل کرنے کے آلہ کار کے طور پر استعمال ہوں ؟ یہ ایک حقیقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودیہ عرب میں ملازمت پیشہ 38پاکستانی شیعہ جوان ، سعودی انٹیلی جنس اداروں کےہاتھوں اغوا

واضح رہے کہ سعودی حکومت براہ راست شام، عراق اور یمن میں جاری دہشت گردی اور خانہ جنگی میں ملوث ہے، پہلے سعودی جوانوں کو بھرتی کرکے سعودی فوجی اتحاد کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کیا۔بعدمیں مختلف ممالک سے کرائے کے فوجی اس اتحاد میں بھرتی کرکے بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کیلئے شام، عراق اور یمن روانہ کیئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button