اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد میں پاکستان نے چین کوبھی پیچھےچھوڑدیا

اس وائرس سے اب تک 30 ہزار 128 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور 901 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے

شیعت نیوز: کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد میں پاکستان نے چین کوبھی پیچھےچھوڑدیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 688 نئے کیس سامنے آ گئے اور 82 مریضوں کا انتقال ہوا ہے۔ مریضوں کی مجموعی تعداد 85 ہزار 264 ہو گئی اور 1770 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی،مساجد وامام بارگاہوں اور پولیس اہلکاروں پر حملےمیں ملوث وہابی دہشت گردگرفتار

چین میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 83 ہزار 22 ہے تاہم اموات 4 ہزار 634 ہیں۔ اس وائرس سے اب تک 30 ہزار 128 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور 901 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 167 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر اب تک 6 لاکھ 15 ہزار 511 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں امریکی آلہ کار کرد ڈیموکریٹک فورس کے خلاف عوامی مظاہرے شروع

سندھ میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 32 ہزار 910 تک پہنچ چکی ہے۔ پنجاب میں 31 ہزار 104، خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 373، بلوچستان میں 5 ہزار 224، اسلام آباد میں 3 ہزار 544، گلگت بلتستان 824 اور آزاد کشمیر میں 285 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 607 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودیہ عرب میں ملازمت پیشہ 38پاکستانی شیعہ جوان ، سعودی انٹیلی جنس اداروں کےہاتھوں اغوا

سندھ میں 555، خیبر پختونخوا میں 500، اسلام آباد میں 38، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 51اور آزاد کشمیر میں 7 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button