ٹڈی دل کی تباہ کاریوں پر توجہ نہ دی گئی تو سنگین غذائی بحران کا سامنا کرنا پڑےگا، مقصودڈومکی

05 جون, 2020 13:44

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کی تباہی روکنے کے لئے حکومت کو فوری طور پر اقدامات کرنے ہوں گے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے جو تباہی مچائی ہے اس کے سدباب کے لیے حکومت کی طرف سے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ حکومت اپنا فرض سمجھتے ہوئے کسانوں کو تحفظ فراہم کرے۔ بدقسمتی سے اس ملک کے اندر ہمیشہ غریب کسان اور مزدور کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا۔ چینی چوری کے حوالے سے حالیہ رپورٹ نے حکمران طبقے کے مکروہ کردار کو بے نقاب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی،مساجد وامام بارگاہوں اور پولیس اہلکاروں پر حملےمیں ملوث وہابی دہشت گردگرفتار

رپورٹ نے جن المناک حقائق سے پردہ اٹھایا ہے یہ اس حقیقت کو بیان کرنے کے لئے کافی ہے کہ اس ملک کے اندر غریب کسانوں کے ساتھ کتنا بڑا ظلم اور ناانصافی ہوئی ہے۔ سرمایہ دار اور جاگیر دار اقتدار کو اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے زینہ بناتے ہیں جبکہ انہیں عوامی مسائل کے حل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ گزشتہ چند مہینے میں ٹڈی دل کی تباہی اور نقصانات کے سدباب کے لیے حکومت اور محکمہ زراعت کی طرف سے بروقت مناسب انتظامات کیے جاتے لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مجرمانہ غفلت کے سبب ٹڈی دل کرونا کے بعد ایک بڑے عذاب کی صورت اختیار کر چکا ہے، جس کی وجہ سے زرعی شعبہ سے وابستہ کسان جو پہلے ہی تباہ حالی کا شکار تھا اس کو مزید سنگین نقصان سے گزرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امام خمینی کی برسی اور موجودہ امریکی حالات پر آیت اللہ خامنہ ای کےخطاب کی پاکستانی میڈیامیں خصوصی عکاسی

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ہمارے عوام کی اکثریت دیہاتوں میں رہتی ہے اور زراعت کے پیشے سے تعلق رکھتی ہے۔ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے اقدامات کرے۔ تعجب ہے کہ کسانوں اور مزدوروں کے ووٹ لے کر ایوان اقتدار اور پارلیمنٹ تک پہنچنے والے وڈیروں اور جاگیرداروں کو عوامی مسائل کے حل سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔

7:16 شام مئی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔