مقبوضہ فلسطین

غرب اردن پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے بعد خطے میں نئی جنگ چھڑ جائے گی۔ حماس

شیعت نیوز: حماس کے بیرون ملک امور کے سربراہ ڈاکٹر ماھر صلاح نے کہا ہے کہ غرب اردن پر اسرائیل کی خود مختاری فلسطینی قومی پروگرام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ غرب اردن پر اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ قبضے کو عملی شکل دینے سے خطے میں تشدد کی ایک نئی آگ بھڑک اٹھے گی۔

رپورٹ کے مطابق حماس رہنما نے کہا کہ غرب اردن پراسرائیلی ریاست کے  قبضے کی منصوبہ بندی کا مقابلہ فلسطینی قوم کی صفوں میں یکجہتی کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ غرب اردن کا علاقہ فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے۔ اسرائیل امریکہ کی طرف سے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے سنچری ڈیل کو آگے بڑھاتے ہوئے غرب اردن کے تیس فی صد علاقے پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی مجاہدینِ اسلام کی فہرست میں چمکتا ہوا ستارہ ہیں، جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ صیہونیوں کے لیے ماضی کی نسبت زیادہ اسرائیل نوازی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ فلسطینی علاقوں بالخصوص غرب اردن پر اسرائیلی ریاست کے الحاق کا منصوبہ فلسطین، انسانوں، مقدسات، تاریخ اور انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے شمالی وادی اردن میں فوجی مشقوں کی آڑ میں وسیع پیمانے پر زرعی اراضی میں آگ لگا کر فصلیں خاکستر کردیں۔

مقامی وادی اردن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے وادی اردن میں مشقیں شروع کیں۔ مشقوں کی آڑ میں فلسطینیوں کی ۹ ہزار دونم اراضی  میں کھڑی گندن، جو سبزیوں کو آگ لگا کر انہیں خاکستر کردیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے 180 دونم کے رقبے پر پھیلی فصلیں تباہ کردیں جب کہ جانوروں کی چراگاہوں کے وسیع علاقے میں بھی آگ لگا کر 8200 دونم رقبے کو نذرآتش کر دیا گیا۔ خیال رہےکہ اسرائیل وادی اردن کےاکاون ہزار دونم کے علاقے پر قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

دریں اثنا اسرائیلی بلدیہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں ’’وادی سلیکون‘‘ کے منصوبے کی آڑ میں القدس کو یہودیانے کا ایک بڑا منصوبہ تیار کیا ہے۔

عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ القدس بلدیہ نے سیلیکون ویلی کے نام پر القدس میں تعمیراتی منصوبوں کے ایک بڑے سلسلے کی تیاری اور منصوبہ بندی کی ہے۔اس منصوبے میں مشرقی بیت المقدس میں کئی بڑے ہوٹل، تجارتی مراکزاور دیگر تنصیبات شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button