اہم ترین خبریںپاکستان

مکافات عمل کے باعث امریکہ جل رہا ہے اور اس کا زوال نوشتہ دیوار بن چکا، مقصود علی ڈومکی

انہوں نےکہا کہ امریکہ نے دنیا بھر میں قتل و غارت دہشت گردی اور ظلم و ستم کی جو آگ لگائی تھی آج اسی آگ کے شعلوں میں خود جل رہا ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکہ کے زوال کا آغاز ہو چکا ہے شیطان بزرگ امریکہ اپنے سیاہ اعمال اور مجرمانہ کردار کے باعث بری طرح پھنس چکا ہے۔ مکافات عمل کے باعث امریکہ جل رہا ہے اور اس کا زوال نوشتہ دیوار بن چکا۔ ٹرمپ امریکہ کا گورباچوف ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: امام خمینیؒ نے اللہ تعالیٰ کی نصرت و عنایت سے اسلامی انقلاب برپا کیا، علامہ سید نیاز نقوی

انہوں نےکہا کہ امریکہ نے دنیا بھر میں قتل و غارت دہشت گردی اور ظلم و ستم کی جو آگ لگائی تھی آج اسی آگ کے شعلوں میں خود جل رہا ہے۔ فقط سیاہ فام امریکی شہری ہی نہیں بلکہ پوری دنیا اس ظالم سامراجی استکباری نظام سے سراپا خون آلود ہے۔ عالم انسانیت اور دنیا بھر کے مظلوموں کے لئے وہ دن عید کا دن ہوگا جس دن انہیں شیطان بزرگ کے خاتمے کی نوید ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امام خمینی ؒکی اکتیسویں برسی پر رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے خطاب سے اہم اقتباسات

انہوں نےکہا کہ عالمی حالات کسی عظیم واقعے کی خوش خبری دے رہے ہیں دکھی انسانیت کا مسیحا آ رہا ہے تاکہ دنیا سے ظلم و فساد کا نظام ختم کرکے عدل و انصاف کا نظام قائم کرے۔ وہ حجت خدا کہ جو ظلم و ستم کی ستائی ہوئی انسانیت کا نجات دہندہ بن کر انہیں وبا ظلم اور دہشت گردی سے نجات دلانے آ رہا ہے۔

 

مماثل خبر

یہ خبرلازمی پڑھیں: امریکہ میں جاری پرتشدد مظاہرے ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کا سورج غروب کر کے ہی تھمیں گے، علامہ عبدالخالق اسدی

متعلقہ مضامین

Back to top button