اہم ترین خبریںپاکستان

پیٹرول کی قیمت میں کمی کے ثمرات عوام کو نہیں ملے، اب بجلی بم بھی گرایا جاچکا ہے،علامہ اقتدار نقوی

ایک طرف ریلیف دینے کا شور مچایا جارہا ہے اور دوسری طرف عوام پر بجلی بم گرایا جاچکا ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، ایک طرف ریلیف دینے کا شور مچایا جارہا ہے اور دوسری طرف عوام پر بجلی بم گرایا جاچکا ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی گئی لیکن اس کے ثمرات عوام میں منتقل نہیں کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ /لشکرِ جھنگوی کاکڑ گروپ کے ہاتھوں 17سالہ شیعہ یتیم اسماعیل کوئٹہ میں شہید

ایک طرف کورونا سے عوام پریشان ہیں اور دوسری طرف مہنگائی نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے، موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ دوسری طرف لاک ڈاون میں نرمی کی جارہی لیکن تعلیمی اداروں کو تاحال نہ کھولنا تعلیم کے ساتھ ظلم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت امام خمینی ؒ نے صرف گفتار سے نہیں بلکہ اپنے کردار سے بھی بیداری پیدا کی۔ آیت اللہ خامنہ ای

علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ تعلیمی ترقی کے بغیر قوموں کی ترقی ممکن نہیں، تعلیمی اداروں کو کھولنا اور ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور نرسز آج بھی حفاظتی سامان سے محروم ہیں، ڈاکٹر اور فرنٹ لائن ورکرز کی ضروریات کو پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حیرانگی ہے ملتان کے فرنٹ لائن ورکرز تاحال کٹس اور دیگر حفاظتی سامان سے محروم ہیں اور کورونا کا شکار ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button