مشرق وسطی

عرب ممالک میں کورونا وبا سے 70 لاکھ افراد روزگار سے محروم ہو سکتے ہیں

شیعت نیوز: بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن نے عرب ممالک میں کورونا کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والتگ بحران اور محنت مزدوری کے امکانات میں کمی کے نتیجے میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عرب ممالک میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران 70 لاکھ سے زائد افراد روزگار سے محروم ہو سکتے ہیں۔

عرب ممالک میں لیبر سےمتعلق سرگرمیوں کے امور کے ماہر مصطفیٰ سعید نے کہا کہ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد سے رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران پوری دنیا میں تقریبا 10.7 فی صد کام کے اوقات ضائع ہوں گے جو کہ ہر ہفتے میں48 گھنٹوں کے نقصان کے تناسب سے 305 ملین ملازمتوں کے برابر ہے۔

جہاں تک بیشتر عرب ممالک سمیت اس خطے کا تعلق ہے تو مصطفیٰ سعید نے کہا کہ اندازے کے مطابق دوسری سہ ماہی میں 7 لاکھ ملازمتوں کے روزگار چھن جانے کا اندیشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا آخری تیل ٹینکر بھی وینزوئیلا پہنچ گيا، ایرانی سائنسدان کی رہائی

انہوں نے کہا کہ معاشی بحالی کے حوالے سے اپنائی جانے والی پالیسیاں اور طریقہ کار دونوں نقصانات کی تلافی میں معاون ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہے۔ بے روزگار نوجوانوں کا بحران کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے قبل کا ہے ، کیونکہ بے روزگاروں کی تعداد 18 سے 28 سال تک کی عمر کے 267 ملین نوجوانوں تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ تنظیم کی حالیہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بحرانی خطے میں نوجوانوں کی تعداد 40 لاکھ کے قریب ہے اور ان کی ملازمت سے محروم ہونے کا خطرہ ہے۔

دوسری جانب امارات ایئرلائن کا کورونا کی وبا کی وجہ سے اپنے متعدد ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

امارات ایئر لائنز گروپ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بحران سے پیدا ہونے والی مشکلات کے سبب کمپنی اپنے کچھ ملازمین کو برخاست کرنے کی تیاری کررہی ہے لیکن ان کی تعداد نہیں بتائی گئی۔

امارات ایئرلائنز گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگرچہ مشکل اوقات میں اور وبا کی روک تھام کے اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کے فریم ورک کے باوجود کمپنی کی پروازوں کی بحالی کا عمل بہ تدریج شروع ہوگیا ہے مگر حقیقت یہی ہےکہ کوویڈ ۔19 کی عالمی وبا نے دنیا بھر کی معیشت پر گہرے منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آپریشنل کارروائیوں کی سطح برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن منظرناموں کا جائزہ لینے کے بعد ہمیں اپنی ٹیم کے کچھ ارکان کی خدمات ختم کرنا ہوں گی۔ کمپنی کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کتنے ملازمین کو سبکدوش کرنا چاہتی ہے۔ خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق امارات ایئرلائنز کے ملازمین کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔

امارات ایئر لائن کے ذرائع نے بتایا کہ کمپنی نے طیارے کے دو تربیت یافتہ ہوابازوں اور عملے کے ارکان کو فارغ کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button